Home » عولی – اے آئی ایسسٹنٹ (OLLY – AI Assistant)

عولی – اے آئی ایسسٹنٹ (OLLY – AI Assistant)

سمارٹ پرسنل ایسسٹنٹ تو آج کل بہت سے ہیں۔ ایپل کا سیری ہے، گوگل کا ایسسٹنٹ ہے، امیزان کا ایکو ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی اور کمپنیاں بھی اس پر کام کر رہی ہیں۔ 

عولی ایک ایسا اے آئی ایسسٹنٹ ہے جو کہ اپنی شخصیت اپنا لیتا ہے، اور یہ شخصیت آپ کی اپنی شخصیت پر مبنی ہو گی۔ یعنی کہ آپ اس سے جتنی زیادہ بات چیت کریں گے اس کی اپنی شخصیت اتنی زیادہ نکھرتی جائے گی۔

اس طرح مختلف لوگوں کے پاس مختلف عولی ہوں گے۔ کسی کے پاس ایسا ہو گا جو بات چیت کرنا پسند کرتا ہے، اور مزاق کرتا ہے، اور کوئی عولی ایسا ہو گا جو خاموش رہنا پسند کرے گا اور کام کے بارے میں سنجیدہ ہو گا۔ اس شو پر تو صرف پروٹوٹائپ ہی تھے، لیکن یہ ایک نئے قسم کے کمپئیوٹر کا آغاز ہو سکتا ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *