سیون ھگز کا سمارٹ ریموٹ (Sevenhugs – smart remote) 

سمارٹ اور آل ان ون ریموٹ تو بہت ہیں۔ سیون ھگز نے اس مارکٹ میں کچھ نیا متعارف کیا ہے اپنے سمارٹ ریموٹ کے ذریعے سے۔ اس ریموٹ میں کیا خاص ہے؟ اس ریموٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ آپ اس کو جس بھی چیز کی طرف اشارہ کریں گے، یہ خود بخود اس کو کنٹرول کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ چاہے وہ آپ کا ٹی وی ہو یا سمارٹ بلب، یہ ہر چیز کے لئےکام کر سکتا ہے۔ اس کے لئے اس ریموٹ میں ائی آر، بلو ٹوتھ، وائی فائی، اور پوزیشن سینسر ہیں۔

ریموٹ پر ایک ٹچ سکرین ہے جو کہ آپ کی مختلف ڈیوائس کے ساتھ بدلتی جائے گی۔

  

سب سے خاص بات یہ ہے کہ آپ اس کہ ہر طرح سے سیٹ کر سکتے ہیں، ان چیزوں کے لئے بھی، جو کہ عام طور پر آپ ریموٹ سے نہیں استعمال کریں گے۔ مثلاً اگر اس کو اپنے دروازے کی طرف رخ کریں گے تو یہ آپ کو اوبر یا کریم آرڈر کرنے دے سکتی ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *