جائزہ: ڈیل ایکس پی ایس ون فائیو – ہمارا من پسند آسان سا لیپ ٹاپ / Urdu Review: Dell XPS 15

wp-1469001420659.jpg

میک بُکس کا کمائی کا ایک بڑا ذریعہ ہونے اورسستاانتخاب جیسا کہ کروم بُک کا زیادہ عملی اور فائدہ مند ہونے کے ساتھ  ہی ذاتی کمپیوٹرز کے لئے مشکل وقت ہے۔ جبکہ ونڈو کمپیوٹرز کافی عرصے تک ڈیفالٹ ڈیوائسز رہ چکے ہیں، اُن کی فروخت پچھلے چند سالوں میں بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔کمپیوٹر کے صنعت کار اور مائیکروسافٹ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے ونڈوز کو زیادہ متحرک، چھونے میں آسان اور ٹیبلٹ کے مطابق  بنا دیا ہے۔کمپیوٹر کے صنعت کاروں نے قیمتیں گرا دی ہیں اور سستی ٹیبلٹ اور’ ایک میں دو’کے اختیارات  جاری کئے ہیں۔

تاہم اکثر  سب سے بہتر یہ ہوتا ہے کہ بندہ اُسی پر قائم رہے جس کے بارے میں وہ سب سے بہتر جانتا ہے، اور ڈیل ایکس پی ایس ون فائیواِس فلسفے کی اہم مثال ہے۔خصوصاً  بعض بہترین ہارڈوئیر کا دستیاب ہونا،  کم ترین پیکجز میں سے ایک ہونا ، اور آپ کو بہترین سکرین دینا، یہ لیپ ٹاپ/الٹرا بُک بہترین مشینوں میں سے ایک ہے جو ہم نے آزمائی ہیں۔ جبکہ ہم نمبروں میں کھو جاتے ہیں، جیسا کہ ہمیں کھونا پڑتا ہے، لیکن میرا یقین کریں جب میں کہوں کہ یہ لیپ ٹاپ نمبروں سے متعلق نہیں۔ یہ سب تجربے سے متعلق ہے۔

قیمتاً £1099سے شروع ہونے والا (آئی فائیو پرسیسر، 8 جی بی ریم، 1 ٹی بی +32 جی بی ایس ایس ڈی ہارڈ ڈرائیو)، ہمارا جائزے کا ماڈل £1649 پر اعلیٰ ورژن کا تھا، جو کہ آئی 7 پروسیسر، 16 جی بی ریم، 512 جی بی ایس ایس ڈی اور 4 کے یو ایچ ڈی ٹچ سکرین  سمیت ہے۔

خصوصیات

:ہمارے جائزے کے ماڈل کی خصوصیات پر طائرانہ نظر

  • چھٹی جنریشن انٹل کور آئی 7 پروسیسر(قواڈ کور، 5گیگا ہرٹزتک)
  • ونڈوز 10 ہوم
  • 16 جی بی میموری
  • 512 جی بی ایس ایس ڈی ہارڈ ڈرائیو
  • این وی آئی ڈی آئی اے جی فورس جی ٹی ایکس 960 ایم، 2 جی بی جی ڈی ڈی آر 5 کے ساتھ
  • 6انچ 4کے الٹرا ایچ ڈی (3840 x 2160) لامحدود ایج ٹچ ڈسپلے
  • ڈسپلے پر سی این سی مشین ایلومینیم ایج ٹُو ایج کارننگ گوریلا گلاس
  • سافٹ ٹچ پینٹ کے ساتھ کاربن فائبرکمپوزٹ پام ریسٹ
  • 17 گھنٹے تک چلنے والی بیٹری
  • :پورٹس
  • 1 xایچ ڈی ایم آئی
  • 2x یو ایس بی 3
  • 1 x یو ایس بی سی / تھنڈربولٹ
  • 2 xایس او ڈی آئی ایم ایم ایس
  • ایس ڈی کارڈ ریڈر
  • کین سنگٹن لاک سلاٹ
  • کیمرہ: ڈیول ایرے ڈیجیٹل مائیکروفون کے ساتھ وائڈ سکرین ایچ ڈی (720 پی) ویب کیم
  • پورے سائز کا کِی بورڈ، بیک لِٹ، 3ایم ایم ٹریول
  • پریسیژن ٹچ پیڈ، ہموار گلاس انٹیگریٹڈ بٹن
  • اونچائی: 11-17 ایم ایم ، چوڑائی: 357 ایم ایم، گہرائی:235 ایم ایم، وزن: 78کلو گرام سے 2 کلو گرام (ٹچ سکرین کے لئے/84 ڈبلیو ایچ آر)
  • وائی فائی/بلیو ٹوتھ

وضع قطع

wp-1469001426337.jpg

پہلی چیز جو آپ  اِسے ڈبے سے باہر نکالتے ہی نوٹ کریں گے  اِس کا پتلا اور ہلکا ہونا ہے۔ یہاں سے آگے جاتے ہی آپ کی توجہ اِس بات پر جائے گی کہ یہ کِس طرح بنا ہوا ہے اورمضبوط اور پائیدار ڈھانچے کے لئے کِس طرح پریسیژن کٹ ایلومینیم کے ساتھ ڈھکا ہوا ہے۔جبکہ ہم پائیداری کی ضمانت نہیں دے سکتے، یہ یقیناً پکڑنے اور دیکھنے کوایک خوبصورت ڈیوائس ہے۔

بند ڈھکن کے ساتھ، سب سے اوپر ڈیل کا لوگو ہےاور نیچے والے حصے میں سوراخ اور سپیکرز ہیں۔جب لیپ ٹاپ میز پر پڑا ہو توسپیکربالکل آپ کے سامنے ہوتے ہیں۔ ایک چھوٹی سی ٹیب جوکہتی ہے کہ ریٹنگ پلیٹ کو دکھانے کے لئےایک ایکس پی ایس   کو اٹھایا جا سکتا ہے، جس پر بہت سی معلومات ہیں، جیسا کہ سروس ٹیگز اور معمول کی مارکنگ۔غصے والی بات یہ ہے کہ اگر آپ کس وجہ سے بیٹری کو ہٹانا چاہیں تو آپ کو بیک اَپ کھولنے کی ضرورت پڑے گی۔ڈیل نےبیٹریوں کو اب ایک لمحے کے لئے اِس نئے نقطہ نظر کے ساتھ پھنسا دیا ہے، لھٰذا  یہ کچھ نیا نہیں ہے۔

دائیں طرف، آپ کے پاس کین سنگٹن لاک سلاٹ، ایک بٹن اور ایل ای ڈی کمبو ہے جو آپ کو دیکھنے دیتا ہے کہ بیٹری میں کتنا رَس ہے اور ایس ڈی کارڈ پورٹ کے ساتھ ایک یو ایس بی پورٹ ہے۔

بائیں طرف، چارجر پورٹ، ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، یو ایس بی 3 اور ہیڈ سیٹ پورٹ ہے۔

wp-1469001412608.jpg

جیسے ہی آپ اِسے کھولتے ہیں، آپ  کی توجہ کاربن فائبر اورکِی بورڈ اور ٹچ پیڈ  والی جگہ کے ساتھ نرم ٹچ پینٹ کی طرف جائے  گی۔کِی بورڈعام جسامت اوراچھی حرکات کی پیشکش کرنے والی کِیزکے ساتھ  بیک لِٹ ہے۔پاور بٹن اوپر والے دائیں کونے میں ہے ، اور ایک سفید ایل ای ڈی  ہے آپ کو بتانے کے لئے کہ ڈیوائس آن ہے۔

آپ تقریباً ایج ٹُو ایج ڈسپلے بھی مُلاحظہ کریں گے۔ایک  چیز جو ڈیل نے معمول سے ہٹ کر مختلف رکھی ہے وہ ہے ویب کیم اوپر کی بجائے سکرین کے نچلے حصے میں  رکھا ہے۔یہ آپ کونئے زاوئیےسے کچھ دلچسپ نتائج دیتا ہے ، اور ہم اُسے اِس پوسٹ میں بعد میں دریافت کریں گے۔

آپ کے پاس پاور ایل ای ڈی ہے اور لیپ ٹاپ کے سامنے ایک چارجنگ ایل ای ڈی  بھی ہے  جو بند ہو جاتی ہے، جب ڈیوائس پوری طرح چارج ہو جائے۔آپ کے پاس اگرچہ ایکٹو ایل ای ڈی  ہارڈ ڈرائیو نہیں ، جو آج کل بہت ہی عام ہے۔

چارجر خود بہت ہی معیاری ہے، اورچارجنگ پِن پر ایک سفید ایل ای ڈی ظاہر کرتی ہےکہ ڈیوائس مین  میں پلگ ہے یا نہیں۔یہ ایک مددگار خاصیت ہےجب آپ نے اِسے اندھیرے میں ڈھونڈنا ہو۔

پاور ہاؤس

یہ حصہ دکھا ئی دے گا لیکن اصل جادو  تب شروع ہوتا ہے جب آپ پاور بٹن کو دباتے ہیں۔عام بوٹنگ وقت 10 سیکنڈ سے کم ہے، اور زیادہ تریہ بہت سی جھپک کی طرح ہے۔پروسیسر، گرافکس کارڈ، ایس ایس ڈی اور ریم، سب اکٹھے آپ کو بہترین ممکنہ کارکردگی  دینے کے لئےکام کرتے ہیں ۔میں نے یہی ہارڈوئیر دیگر ڈیوائسز میں بھی دیکھا ہے، لیکن کسی نہ کسی طرح  یہ اِس لیپ ٹاپ میں بہت  ہی بہتر کام کرتا ہے۔ ڈیل  کو  یہ کام کرنے  کے لئے ظاہری ٹیوننگ اور ٹویکنگ پر شاباش۔

میں نے اپنے کچھ براؤزر ونڈوز ، چند وَرڈ ڈاکومنٹس  اور بعض پاور پوائنٹ سلائیڈز کھولنے  کےروزمرہ معمول کی ہر چیز اِس پر ڈال دی ،  اور یہ نہ ہٹا۔تھوڑی بہت ویڈیو اور فوٹو ایڈیٹنگ ڈال دی ، اور اِس نے اُسے بھی بہت ہی اچھے طریقے سے سنبھالا۔یعنی جب پنکھے  چلنا شروع ہوتے ہیں اور یہ اتنےمحنت طلب کام  کا آغاز کرتا ہے، لیکن یہ پھر بھی   جاری رہتا ہے۔

کارکردگی کی بات آئے تو  یہ بس بہترین لیپ ٹاپ ہے، جو میں نے  اب تک استعمال کیا ہے۔ہمارے پاس سیریز میں ہمارے ہاتھوں میں بہترین لیپ ٹاپ ہے، لیکن ویسے ہی معیار اور خصوصیات کے ساتھ۔سستی پیشکش کو پھر بھی  عمدہ سی آؤٹ پُٹ دینی چاہئے۔

ایلومینیم باڈی کا یہ مطلب بھی ہے کہ یہ بہت ہی ٹھنڈا رہتا ہے،جِس کا مطلب ہے یہ کام کرنے کے لئے اعلیٰ ہے، جب آپ نے اِسے گود میں رکھنا ہو، جیسا کہ سفر کے دوران اور جگہوں پر جہاں آپ  مناسب میز نہیں  رکھ سکتے۔کِی بورڈ  اور ٹچ پیڈ والی جگہ کے گرد  بھی کوئی حرارت   نہیں  ،جو کہ مفید ہے۔

دراصل، اِس جائزے  کے کچھ حصہ پر بس میں  کام کیا گیا ، اور میں مطلع کرنے پر خوش ہوں کہ یہ سفر  کے لئے ایک اعلیٰ ڈیوائس ہے۔

 ڈسپلے

ہمارے ماڈل کا ڈسپلے 4 کے یو ایچ ڈی ہے جو بہت ہی خوش کُن ہے۔دراصل، یہ ایسا ڈسپلے ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے اگر آپ تمام 4 کے مواد کی تلاش میں ہیں، جو ہم جلد ہی دیکھیں گے۔رنگ  روشن اور تیز ہیں، اِسے ہر قسم کی روشنیوں ، گھر کے اندر اور باہر دونوںمیں دیکھا جا سکتا ہے، اور ایج ٹو ایج ڈسپلے کا مطلب ہےکہ آپ سب سےچھوٹی سکرین سے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹچ سکرین کے ساتھ کارننگ گلاس کے اضافے کا مطلب  یہ بھی ہے کہ آپ کو اِسے ایک ٹچ سکرین کے طور پر استعمال کرنے سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ٹچ سکرین کی بات کریں تو یہ میرے اپنے لئے بہت ہی مفید سی خاصیت ہے، اگرچہ میں درِحقیقت اِسے کام کے دوران زیادہ استعمال نہیں کرتا۔یہ اور بھی فائدہ مند ہو جاتی ہے جب آپ اِسے فلمیں اور ایسی دوسری چیزیں دیکھنے کے لئے استعمال کررہے ہوں، لیکن یہ مَسل میموری  اور بہت سی ٹیبلیٹس استعمال کرنے سے محض پیداوار کی نسبت زیادہ کارآمد ہو سکتا ہے۔

نقل پذیری

اچھا، 2 کے جی پر، یہ سب سے ہلکا لیپ ٹاپ بالکل نہیں ہے، لیکن جب اِس کی خصوصیات کی بات کی جائے تو یہ یقیناً  سب سے ہلکوں میں سے ایک ہے۔یہ پتلا سا ہے، جِس کا مطلب ہے کہ یہ آسانی سے آپ کے تھیلے میں آ سکتا ہے ، اور 17 گھنٹے کی بیٹری کا مطلب ہے کہ آپ کو چارجر ساتھ رکھنے کی ضرورت کم ہی پڑے گی۔

لیپ ٹاپ کا قبضہ مضبوط ہے، جِس کا مطلب ہے کہ یہ آپ اِس کو جِس بھی حالت میں چھوڑ دیں یہ اُسی میں رہے گا۔یہ کافی اہم خصوصیت ہے،اگر آپ اِسے سفر کے دوران یا غیر محفوظ سی جگہوں پر استعمال کر رہے ہوں، جیسا کہ مصروف کافی شاپ۔

یہ آپ کی گود میں بھی آسانی سے آ جاتا ہے، اور کم ہی گرم ہوتا ہے، مطلب یہ باہر لے جانے  کے لئےاپنے ساتھ رکھنے والی ایک اعلیٰ ڈیوائس ہے ۔

دراصل اِسے اِس کی طاقت کے ساتھ ملائیں، مطلب یہ ایک واحد ڈیوائس ہےجِس کی آپ کو ضرورت ہے جب آپ گھر پر ہوں یا کام پر یا سفر کر رہے ہوں۔

ویب کیم

اچھا،یہ مزاحیہ بات ہے۔ اِس کا کیمرہ دراصل سکرین کے اوپر کی بجائے نیچے والی جگہ پر ہے۔اِس کا مطلب ہے کہ تصویریں ایک مزاحیہ زاوئیےسےلی جاتی ہیں، اور اِس سے میری مراد ہے کہ یہ تقریباً آپ کو دیکھتا ہے نہ کہ آپ کے چہرے کو۔چند تصویریں ہم نے لی ہیں، وہ یہ ہیں

WIN_20160720_09_29_06_Pro

میں بس میں لیپ ٹاپ پر کام کر رہا ہوں۔لیپ ٹاپ میری گود میں ہے۔ سکرین کو دیکھتے ہوئے۔

WIN_20160720_09_29_02_Pro

میں اُسی حالت میں لیکن کیمرے کو دیکھتے ہوئے۔

WIN_20160720_09_29_32_Pro

لیپ ٹاپ اونچائی پر ہے، میں سکرین کو دیکھ رہا ہوں۔

WIN_20160720_09_29_35_Pro

لیپ ٹاپ میز کی اونچائی پر ہے،میں کیمرے / سکرین کی نچلی جگہ کو دیکھ رہا ہوں۔

بغیر کسی خود ناپسندی کے، یہ تھوڑا عجیب  لگتا ہے جب اِس ڈیوائس کے ویب کیم پر چیٹ ہوتی ہے۔ہم انسانوں کو عادت  ہو گئی ہے کہ ایک دوسرے کو نہیں دیکھتے، لیکن اِس قسم کے عجیب و غریب زاوئیے پر بہت  بُرا سا لگتا ہے۔

میں تھوڑا فربہ بھی لگتا ہوں(سارا میرا اپنا قصور ہے، نہ کہ لیپ ٹاپ کا)۔اندازہ کریں  ، یہ اِس طرح کے استعمالات کے لئے خوش آمدانہ زاویہ نہیں ہے۔

کِی بورڈ اور ٹچ پیڈ

کِی بورڈ  عقبی طرف سے روشن ہے ، اور یہ زبردست بات ہے جب آپ اندھیرے میں کام کر رہے ہوں۔یہ 1.33ایم ایم کا سفر بھی کرتی ہے، جو زیادہ تر اچھا ہے۔تاہم، کِی بورڈ کا ایک سخت سا سٹاپ ہے، جب آپ نے اِس 1.33کو نشانہ بنایا ہو، اور اگر آپ کو اِس کی عادت نہیں ہے، تو کوشش کریں اور بہت تیزی سے ٹائپ کریں، کِی سٹروک کا اِدھر اُدھر چھوٹ جانے کا امکان ہے۔یہ یقیناً برابر کا مبادلہ ہے، ڈیوائس کو جیسے اتنا یکجا کر دینا کہ آپ کو کچھ ترک کرنا پڑے۔یہ کہیں کہ تقریباً مکمل لیپ ٹاپ کو خراب کر دیا۔ویب کیم کی جگہ پر تو میں رہ لوں، کِی بورڈمیرے لئے زیادہ اہم ہے۔

ٹچ پیڈ خود اچھا لگتا ہےیہ تھوڑا سا دھاتی ہے نرم ٹچ پیڈ کی طرح نہیں جو اِس کو گھیر لیتا ہے۔یہ اِسے ایک اچھا آرام دہ احساس دیتا ہے۔یہ سارے ونڈوز 10 کے اشاروں والی خصوصیات رکھتا ہے، اور یہ سب بہت اچھا کام کرتے ہیں۔یقیناً ونڈوز اب بھی میک بُک کے ساتھ پکڑن پکڑائی کھیل رہی ہے، جب اشاروں کی بات آئے تو امید ہے کہ ہم ونڈوز  میں  آتے ہوئےزیادہ دیکھیں گے۔

سافٹ وئیر

یہ معیار کے طور پرونڈوز 10 ہوم کے ساتھ آتا ہے، اور افسوس ، ونڈوز 10 پرَو کی پیشکش نہیں ہے۔آپ کے استعمال پر منحصر ہےیہ بعض لوگوں کے لئے عہد توڑنے والی بات ہو سکتی ہے، لیکن زیادہ تر صارفین کے لئے بالکل ٹھیک ہے۔حوالے کے طور پر، ونڈوز 10 پرَو خصوصیات پیش کرتی ہے جیسا کہ  ایک معیارکے طور پرریموٹ ڈیسک ٹاپ، جب کہ ونڈوز 10 ہوم ایسا نہیں کرتی۔

آپ کے پاس معمول کا ڈیل سافٹ وئیر  شامل ہے، جو خصوصیات پیش کرتا ہے جیسا کہ بیک اَپ اور اِ س طرح کے ، اگرچہ معمول کے طور پر میں اِن سے بچتا تھا۔آپ کو ایک ماہ کے لئے آفس 365 اور ایک سال کے لئےڈراپ باکس کی گنجائش مفت ملتی ہے، جب آپ اِس کو خریدتے ہیں،لھٰذا وہ مفید  چیزیں ہیں۔

عام لیپ ٹاپس کے مقابلے میں، کریپ وئیر کا تجربہ بہت ہی  روشن ہے، لھٰذا ڈیل کو شاباش، اگرچہ  لیپ ٹاپ پرجب آپ اِسے خریدتے اور ترتیب  دیتے ہیں اِس طرح کا کچھ بھی نہ ہونے کااختیار ہوتا تواچھا ہوتا۔

سبز

ایک اور جزو جس کا اضافہ ڈیل نے اِس لیپ ٹاپ میں  کیا ہے حقیقت ہے کہ لیپ ٹاپ خود 90 فیصد دوبارہ کارآمد بنانے کے قابل ہے، 100 فیصد  دوبارہ کارآمد بنانے والے ڈبے کے ساتھ۔یہ  مواد سے آزاد  بھی ہے ،جیسا کہ کیڈمیم،سیسہ، مرکری اور اِس طرح کا۔

بیٹری کی مدت

یہ تقریباً 17 گھنٹے بیٹری کی مدت کا وعدہ کرتا ہے۔میں نے اِسے 2 ہفتے کے لئے لیا  ہے، اور میں نے جبکہ اِسے شام میں استعمال کیا ہے، میں نے اِسے صرف دو دفعہ چارج کیا ہے، اور اب یہ تیسری بار چارج ہو رہا ہے۔اوسطاً، میں نےتقریباً  15 گھنٹے  آسانی سے  اور 17  تک بڑھا کر ماپا ہے۔یہ  بہت ہی معیاری استعمال ہے،بشمول براؤزر ونڈوز، کھلی ہوئی ڈاکومنٹس  اور تھوڑی سی تصویروں کی  ایڈٹنگ۔دراصل، ضرورت سے زیادہ عادتاً، میں نے اِسے پہلی بار پلگ سے اتار لیا ، جب یہ تقریباً 10 فیصد رہ گئی۔

طاقت سمیت جو یہ پیش کرتا ہے،اِسے سب سے زیادہ مکمل پیکج بنانے کے لئے نقل و حمل اور بیٹری یقیناً ایک زبردست خصوصیت کا اضافہ کرتی ہے۔

مزید معلومات

ڈیل  ایکس پی ایس 15کی مزید معلومات اُن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔جیسا کہ پہلے ذکر کیا، یہ £1099 سے شروع ہوتا ہے اور £1649 تک جاتا ہے، جس ماڈل کو ہم نے آزمایا۔یہ تھوڑا سا مہنگا ہو سکتا ہے، لیکن اِس کا ہدف بجلی کے صارف، سنجیدہ کارواری اور پیشہ ور لوگ ہیں۔

فیصلہ

اگر آپ نے توجہ نہیں دی، ہمیں مکمل طور پر اِس لیپ ٹاپ سے پیار ہے! واحد اصل مسئلہ  جس پر میری انگلیاں پڑتی ہیں ، وہ کِی بورڈ ہے، لیکن یہ اُن چیزوں میں سے ایک ہےجن کی آپ کو عادت ہو سکتی ہے۔جی ہاں، ویب کیم تھوڑا سا مزاحیہ ہے، لیکن پاور آن کرنے والی پیشکش، بیٹری کی مدت، اور یہ کتنا اچھا سفر کرتا ہے، یہ لیپ ٹاپ ہر کسی اور ہر اُس شخص کے لئے  ہےجو ایک سنجیدہ مشین کے درپے ہے۔

Leave a comment