وَرڈ پریس آج کل انٹرنیٹ پر مشہور ترین کنٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے جس کا آغاز 2003 میں ہوا۔تب سے آج تک وَرڈ پریس نے ایک سادہ سے ٹُول سے بلاگنگ کا سفر نہایت خوبصورتی سے طے کیا ہے۔وَرڈ پریس پرہزاروں تھیمزاور بہت سے فری پلگ اِنز ہیں جو آپ کی ویب سائٹ کوچار چاند لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی وَرڈ پریس سیکھنے کے خواہاں ہیں تو یہ ٹٹوریل بے حد مددگار ثابت ہو گا۔
وَرڈ پریس ڈاٹ کام اور وَرڈ پریس ڈاٹ او آر جی میں فرق
سب سے پہلے تو آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ وَرڈ پریس پر آپ کا انتخاب کیا ہو گا؟وَرڈ پریس ڈاٹ کام ایک فری سروس ویب سائٹ ہےجس پر آپ سائن اَپ ہوکر اپنی ویب سائٹ بنائیں گے۔
وہ آپ کی سائٹ کی ہوسٹنگ کا خیال رکھیں گے اور آپ بغیر کسی ٹیکنیکل چیز کے اپنے کنٹینٹ کو کنٹرول کر سکتے ہیں، جبکہ وَرڈ پریس ڈاٹ او آر جی کے لئے آپ کو وَرڈ پریس کواپنا ہوسٹنگ اکاؤنٹ بنانے کے لئے انسٹال کرنا ہو گا۔یہ ورژن بالکل مفت ہے اور جی پی ایل سے لائسنس یافتہ بھی۔آپ جتنی مرضی ویب سائٹس بنا سکتے ہیں۔
اِس کے لئے آپ کو اپنا ڈومین نیم منتخب کرنا ہو گا اور کسی اچھی کمپنی سےہوسٹنگ خریدنا ہو گی، جس کی فیس ماہانہ یا سالانہ ہو گی۔مثلاًکوالٹی کی ہوسٹنگ سروسز ہیں،سائٹ گراؤنڈ، ڈبلیو پی اِنجن ، پیجلی اور اِموشن ہوسٹنگ وغیرہ۔
سٹیپ بائے سٹیپ وَرڈ پریس سائٹ ٹٹوریل
لاگ اِن
سب سے پہلےآپ وَرڈ پریس پر سائن اَپ ہوں اور تصدیق کے بعد اپنا یوزرنیم اور پاسوَرڈ دے کر لاگ اِن کریں۔
وَرڈ پریس ڈیش بورڈ
لاگ اِن کرتے ہی آپ کو وَرڈ پریس کا ڈیش بورڈ نظر آئے گا۔اِس کے ذریعے آپ اپنی مرضی کی سیٹنگ کر سکتے ہیں۔یہ آپ کی ویب سائٹ کا فرنٹ اینڈ ہےجہاں آپ ڈیفالٹ تِھیم دیکھیں گے۔آپ اِس کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔
جنرل سیٹنگ
سیٹنگز پر جائیں اور اِس کے بعد جنرل کو کلِک کریں۔یہاں آپ کچھ آپشنز دیکھیں گے جیسا کہ
(سائٹ ٹائٹل (سائٹ کا نام
(سائٹ ٹیگ لائن (آپ کی سائٹ کی ڈِسکرپشن
(وَرڈ پریس ایڈریس (وَرڈ پریس کی لوکیشن
(سائٹ ایڈریس(آپ کی سائٹ کا ہوم پیج
(ای میل ایڈریس (ایڈمِن ای میل
(ممبرشپ(اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی سائٹ پر رجسٹر ہوں تو اِسے ٹِک کریں
(نیو یوزر ڈیفالٹ رول(فی الحال اِسے سبسکرائبر کے طور پر ہی چھوڑ دیں
(ڈیٹ فارمیٹ (تاریخ کا فارمیٹ
ٹائم فارمیٹ ، ڈے دا ویک سٹارٹس اور سائٹ لینگوئج
پرمالِنکس
اب آپ نے پرمالِنکس کو سیٹ اَپ کرنا ہے جو کہ آپ کی سائٹ کا یو آر ایل سٹرکچر ہے۔وَرڈ پریس کا ڈیفالٹ پرمالِنک ہے
http://www.yourdomain.com/?p=123
یہ ایس ای او کے لحاظ سے صحیح نہیں۔اِس کو بدلنے کے لئےپوسٹ نیم کا آپشن سلیکٹ کریں اورسیو چینجز بٹن پر کلِک کریں۔یہ مختصر بھی ہے اور بہترین بھی۔
http://www.yourdomain.com/sample-post
ڈِسکشن سیٹنگز
اب آپ نے ڈِسکشن سیٹنگز کو کنفیگر کرنا ہے جو کمنٹنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے ہے۔لوگ اپنے کمنٹس پوسٹ کر سکتے ہیں۔
Allow link notifications from other blogs (pingbacks and trackbacks)on new articlesکو ٹِک نہ کریں۔ Avatarاپنی مرضی سے منتخب کریں کہ کمنٹ کرنے والے کی پروفائل فوٹو ہو یا نہیں۔
آتھر پروفائل
اب آ جائیں آتھر پروفائل کی طرف۔یوزرز اورپھر یورپروفائل پر جائیں اور اپنی معلومات دیں۔ وژول ایڈیٹر کو انیبل کریں۔اپنی مرضی کی کلر سکیم کا انتخاب کریں۔پھر اپنا بائیو ڈیٹا دیں۔
کنٹینٹ کریشن
اب آتے ہیں کنٹینٹ کی طرف۔وَرڈ پریس کے پیج اور پوسٹ میں فرق ہوتا ہے۔پیج سٹیٹک ہوتا ہے یعنی فکس جیسے اباؤٹ می، کنٹیکٹ اَس، ٹرمز اینڈ کنڈیشنز، وغیرہ، اور اِس پر کمنٹنگ بھی آف ہوتی ہے، جبکہ پوسٹس آپ کے بلاگ کا کنٹینٹ بناتی ہیں۔اِن کے آخر میں لوگ کمنٹ بھی کر سکتے ہیں۔
پوسٹ کرتے وقت درست کیٹگری کا انتخاب کریںاور متعلقہ ٹیگز بھی لکھیں، یعنی ایسے الفاظ جو لوگوں کو آپ کی پوسٹ پر لانے کا سبب بنیں۔
ایڈ نیو پوسٹ
پوسٹ ایڈیٹر میں جا کر آپ نئی پوسٹ لکھ سکتے ہیں،پہلے والی کو ایڈٹ کر سکتے ہیں،اور اپنی ویب سائٹ پر پبلش بھی کر سکتے ہیں۔اگر آپ فوراً پبلش نہ کرنا چاہیں تو تاریخ اور وقت کے مطابق شیڈول کر سکتے ہیں۔پوسٹ اور پھر ایڈ نیو پر جائیں۔
ایڈ نیو پوسٹ میں وژول ایڈیٹر مینو ہو گا جس سے آپ ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ کر سکتے ہیں یعنی بولڈ، اِٹیلِک، لِسٹس، قوٹس، اور اِنسرٹنگ لِنکس وغیرہ۔
میڈیا لائبریری
میڈیا لائبریری میں جا کر آپ امیجز، ویڈیوز اور آڈیوز کو اپنی پوسٹ میں اَپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
نئے آئٹم کے لئے اِپ لوڈ فائلز پر جائیں اور اگر امیج پہلے سے موجود ہے تو میڈیا لائبریری سے سلیکٹ کریں اور اِنسرٹ کو پوسٹ پر کِلک کریں۔
پوسٹ کوپبلش کرنا
آپ پوسٹ کو پریویو کر کے دیکھ بھی سکتے ہیں کہ پبلش ہو کر کیسی لگے گی۔اگر ابھی پبلش نہیں کرنا چاہتے تو سیو ڈرافٹ کو کِلک کریں۔اور شائع کرنے کے لئے پبلش پر کِلک کری
یاد رکھیں کہ اگر آپ پوسٹس کو اپنے نام سے پبلش کرنا چاہتے ہیں تو اِس کو پلیجی آرزم چیکر سے گزار لیں کہ کہیں کسی اور سائٹ سے کوئی فقرہ ملتا جلتا تو نہیں۔گرامر بھی چیک کر لیں۔لیکن اگر آپ کسی اور سائٹ کے کنٹینٹ کو صرف معلومات پھیلانے کے لئے پبلش کرنا چاہتے ہیں تو اُس سائٹ کا ایڈرس یا لِنک ضرور لکھیں۔ اِس صورت میں پلیجیا رزم کی بھی اجازت ہوتی ہے۔
وَرڈ پریس تھیمز
وَرڈ پریس تھیم کی بہت اہمیت ہےکیونکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کیسے دِکھے گی۔مختلف مقاصد کے لئے آپ مختلف تھیمز سلیکٹ کر سکتے ہیں۔یہ دراصل فائلز کا گروپ ہےجو ٹیمپلیٹس کے طور پر استعمال ہوتا ہےآپ کی ویب سائٹ کے مختلف حصوں کو دکھانے کے لئے، جیسے ہوم پیج، بلاگ پیج، سنگل پوسٹ، وغیرہ۔بہت سے تھیم مفت میں دستیاب ہیں جبکہ کچھ کی فیس بھی ہوتی ہے۔یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کو کون سا تھیم اپنی سائٹ کے لئے پسند ہے۔
تھیم سلیکٹ کرنے کے لئے آفیشیل ڈائریکٹری میں جائیں۔یہاں آپ کو دو ہزار تک تھیم مل جائیں گےجو کہ باٍلکل فری ہیں۔
تھیم تک پہنچنے کا دوسرا راستہ ہے، ڈیش بورڈ ، اپیرینس، تھیمز اور ایڈ نیو۔
وِجٹس کا تعارف اور استعمال
وِجٹس سے مراد ہے سائیڈ بارز، فُٹر اور کسی دوسرے ایریا میں مختلف قسم کےکنٹینٹ کو ایڈ کرنا، جیسے تمام کیٹیگریز۔اِس کے لئے اپیرینس اور پھر وِجٹس پر جائیں۔
پلگ اِنز
پلگ اِنز سے مراد ہےاضافی کوڈ جو آپ اپنی سائٹ پر مزید کارکردگی ایڈ کرنے کے لئے اَپ لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں، مثلاً سوشل میڈیا پلگ اِنز، کنٹیکٹ فارم، ایس ای او، ممبرشپ، فورم اور سکیورٹی وغیرہ۔
اپنی سائٹ کو اَپ ڈیٹ کرتے رہیں اور اِس کا بیک اَپ رکھیں، بیک اَپ پلگ اِن کے ذریعے۔امید ہے کہ آپ اپنی وَرڈ پریس سائٹ ضرور بنائیں گے اور اِس پر اشتہار حاصل کر کے کمائی کریں گے۔