Home » اینڈرائڈ وئیر 2.0 – گوگل کا نئے سمارٹ واچ او ایس – ایک مکمل جائزہ (Android Wear 2.0 – Urdu)

اینڈرائڈ وئیر 2.0 – گوگل کا نئے سمارٹ واچ او ایس – ایک مکمل جائزہ (Android Wear 2.0 – Urdu)

اینڈرائڈ ویئر ۲ (Android Wear 2.0) گوگل کا سمارٹ واچ کے او ایس کا سب سے بڑا اپ ڈیٹ ہے۔ تاخیر کے باوجود، اب یہ یہاں ہے، اور ایل جی واچ سٹائل (LG Watch Style) اور ایل جی واچ سپورٹ (LG Watch Sport) کی سورت میں کم از کم امریکہ میں اس وقت دستیاب ہے۔

بہت سی نئی سمارٹ گھڑیاں اس وقت اس او ایس کے ساتھ ریلیز ہونے والی ہیں، اور اپنی پرانی گھڑی میں بھی اپ ڈیٹ کی توقعہ کر سکتے ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ کئی نئے فیچر لاتا ہے، جس میں سے کچھ زور کسٹم واچ فیس (custom watch faces) ، سٹینڈ الون ایپس (Stand alone apps) اور فٹنس یعنی کہ صحت کی ایپس پر ہے۔ ائی فون والے بھی اب اینڈرائڈ کی واچ سے ایک بہتر کارکردگے حاصل کر سکے گے۔

مزید جاننے کے لئے آگے پڑ ھئے۔۔۔

اینڈرائڈ وئیر کے سٹینڈ الون ایپس (Android Wear Stand Alone Apps)

یہ اس نئے او ایس کا سب سے بڑا چینج ہیں۔ اس میں اب آپ کو کچھ بھی کرنے کے لئے اپنے فون کا گھڑی کے پاس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب آپ کی گھڑی بلو ٹوتھ، وائی فائی، یا ڈیٹا استعمال کر کے کچھ بھی کر سکتی ہے۔

وائی فائی والی گھڑیاں ایسے بہت سے کام تو پہلے بھی کر سکتی تھی، مگر اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو اس سے آپ کو بہت فائدہ ہو گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی گھڑی سے ہی ایپس ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں اور وہیں سے ان کو استعمال کر سکتے ہیں، بغیر فون کہ۔

گوگل کے مطابق سینکڑوں ایپس ملیں گے جو ایسے استعمال ہوں گے۔ جو ایپس پرانے او ایس کے لئے بنی ہیں، وہ بھی آرام سے چلیں گی۔

اگر آپ کو ڈر ہے سیکورٹی کا، تو فکر مت کرئے۔ اگر آپ کی واچ سمارٹ فون سے پئیر ہے تو اس پر سب کچھ ایک سیکورٹی پروٹوکول کے ذریعے سے ہو گا۔

اینڈرائڈ پلے سٹور (Android Play Store)

آپ کی گھڑی کو فون سے الگ کرنے کا سب سے بڑا طریقہ ہے آپ کو گھڑی پر ہی گوگل کا پلے سٹور دینا۔ اب یہ آپ کو اپنی گھڑی پر ہی ملے گا اور جو کچھ دیکھنا، ڈائون لوڈ کرنا یا انسٹال کرنا ہے، سب گھڑی پر ہو گا، فون پر نہیں۔ اس کے لئے آپ کا فون آس پاس بھی نہیں ہونا چاہئے!

اینڈرائڈ وئیر کیسا دکھے گا؟

نئے او ایس کے ساتھ ساتھ اس کی نئی شکل و صورت بھی اب سمارٹ واچز پر نظر آئے گی۔

اس دفعہ زور گول گھڑیئوں پر ہے۔ اس کے استعمال کا طریقہ بھی اب ایسا ہے کہ سب کچھ سکرین میں فٹ ہو گا۔

پہلے آپ سب کچھ بائیں یا دائیں جانب سوائپ (swipe) کر کے کرتے تھے۔ اب آپ سایئڈ کا بٹن دبا کر ان سب کو دیکھ سکیں گے۔ آپ اپنی پسندیدہ ایپس کو انگلی کے ذریعے سے اوپر بھی رکھ سکتے ہیں۔

سب سے نیچے ایک ایکشن ڈراعر (action drawer) بھی ہے جو آپ کو ویسا ہی کنٹرول دے گا جیسے کہ آپ کہ فون پر۔

یہ نئے مینو اب استعمال کرنے کافی آسان بھی ہیں، کیونکہ اب یہ کسی بھی گھومتے بیزل یا ان پٹ سے چل سکتے ہیں۔ ایل کی کی دونوں نئی گھڑیوں میں یہ آپ کو مینو میں اوپر نیچے اور زوم کرنے دے سکتا ہے۔

یہ کنٹرول سیم سنگ کے رو ٹیٹنگ بیزل کے ساتھ بھی چلنا چاہئے۔

اینڈرائڈ وئیر کے واچ فیس  (Android Wear 2.0: Watch faces)

اینڈرائڈ وئیر کے واچ فیس ایپل کی واچ سے ابھی بھی پیچھے ہیں۔ اس نئے او ایس سے آپ مختلف ایپس کا ڈیٹا اپنے واچ فیس پر دیکھ سکتے ہیں۔ ایسے ہی جیسے کہ وجٹ، یا ایپل کی کملیکیشن۔ گوگل نے اس کو یہئ نام دیا ہے، کملیکشنس (complications)  ۔

اس کا مطلب ہے کہ اب لوگ کہیں سے بھی ڈیٹا اپنے گھڑی پر دیکھ سکتے ہیں۔ جیسے کہ سپاٹیفائی، گوگل فٹ یا ہمارا پٹاری!

گھڑی کا واچ فیس بدلنا بھی اب بہت آسان ہے۔ آپ اپنے پسندیدہ واچ فیس میں سے آگے پیچھے بدل سکتے ہیں۔ اس طرح آپ دن بھر میں کئی واچ فیس استعمال کر سکے ہیں۔ گھر کے لئے ایک، آفس کے لئے ایک، جم کے لئے ایک اور شاپنگ کے لئے ایک۔ ان سب میں سے اپنی مرضی کا پسند کریں صرف ایک سوائپ سے۔

اینڈرائڈ وئیر 2.0 پر میسجنگ (Android Wear 2.0: Messaging)

گھڑی پر سے میسج بھیجنا کوئی آسان کام نہیں۔ چھوٹی سی تو سکرین ہے۔ اب آپ کع کچھ نئے طریقے ملیں گے میسج بھیجنے کے۔ ایک چھوٹا کی بورڈ ہے، اس کے علاوہ ہاتھ کا لکھا بھی سمجھا جائے گا، اور آپ میسج منہ سے بھی بول سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گوگل نے اور کمپمنیوں کو بھی کی بورڈ اور مختلف ان پٹ میتھڈ بنانے کی اجازت دی ہے۔

اس کے علاوہ آپ کو سمارٹ ریسپانس (smart reply and smart response) کی سہولت بھی ملے گے۔

میسج کا جواب دینا بھی آسان ہے۔ اسے سکرین پر آپ میسج پر کلک کریں گے تو آپ کو جواب دینے کا طریقہ ملے گا۔

اینڈرائڈ ویئر 2.0 : صحت (Android Wear 2.0: Fitness)

کچھ وقت تو لگا ہے، مگر آہستہ آہستہ لوگ اب اینڈرائڈ وئیر کو اپنی فٹنیس کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ پولر  ایم 600 جیسی گھڑیوں نے اس کی مدد کی ہے۔ اور اب ایل جی کی نئی واچ سپورٹ بھی ہے۔

نئے او ایس میں گوگل نے گوگل فٹ کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔ اب یہ ہر قسم کی حرکت کو گن سکتا ہے۔ جیسے کہ پریس اپ۔

اگر آپ موسیقی کے ساتھ اپنا ورک آئوٹ کرتے ہیں تو وہ سب بھی آپ اپنی گھڑی کے زریعے سے کر سکتے ہیں، بغیر اپنے فون کہ۔ آپ وائی فائی یا ڈیٹا کے زریعے سے اپنی گھڑی سے کسی بھی سپیکر پر موسیقی سٹریم بھی کر سکتے ہیں۔

اور اگر آپ کی گھڑی میں سم ہے، تو آپ سب کچھ کرتے ہوئے بھی کال یا ٹیکسٹ کر سکتے ہیں۔

اینڑرائڈ وئیر 2.0 : نو ٹیفیکیشن (Android Wear 2.0: Notifications)

جس نے بھی اینڈرائڈ کی وئیر کی گھڑی استعمال کی ہے، ان کو معلوم ہو گا کہ جب بھی آپ کے پاس کوئی بھی نوٹیفیکیشن آتی ہے تو وہ آپ کی سکرین پر جگہ لے لیتی ہے۔ اس سے آپ سکرین صحیح طرح سے نہیں دیکھ سکتے۔

اب یہ کچھ اور طرح سے چلے گا۔ جب آپ کو نئی نوٹیفیکیشن آئے گی، آپ کی گھڑی پر ایک چھوٹا سا آئیکن (icon) بن جائے گا۔ اس کو آپ جیسے مرضی دیکھ سکتے ہیں۔

جب آپ گھڑی دیکھنے کے لئے اوپر کریں گے تو پہلے آپ کو کارڈ نظر آئے گا، اور پھر وہ چھپ کر آئیکن بن جائے گا۔ نیچے سےسوائپ کر کے آپ پھر بھی یہ سب دیکھ سکیں گے، لیکن اس سے آپ کا استعمال کافی آسان ہے جائے گا۔

نوٹیفیکیشن کے کارڈ کا ڈیزائن بھی کچھ نیا سا ہے، تا کہ وہ بہتر لگیں۔

اینڈرائڈ پے (Android Pay)

آخر کار اینڈرائڈ کی گھڑیوں پر اینڈرائڈ پے آ ہی گیا ہے۔ اس کے لئے آپ کو ایسی گھڑی کی ضرورت ہو گی جس پر این ایف سی (NFC) ہو۔ اس وقت کسی بھی موجودہ گھڑی پر یہ نہیں ہے، لیکن نئی گھڑیوں پر ضرور دیکھنے کو ملے گا۔

گوگل ایسسٹنٹ (Google Assistant)

اینڈرائڈ وئیر اب گوگل کا ایسسٹنٹ بھی آپ کی گھڑی پر لائے گا، جو کہ آپ کی آواز کی مدد سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دی گا۔ یہ امیزان کے الیکسا جیسا ہے، مگر ابھی اتنا اچھا نہیں ہے۔

آپ اس سے موسم کا حال پوچھ سکتے ہیں، یا ٹائمر چلا سکتے ہیں، یا پھر اس کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کو کچھ یاد کرائے۔ استعمال بہت آسان ہے۔ بٹن دبائیں یا بولیں او کے گوگل۔

اینڈرائڈ ویئر کن گھڑیوں کو ملے گا

ظاہری سے بات ہے، ہر پرانی گھڑی پر یہ نہیں آئے گا، مگر مندرجہ ذیل گھڑیوں پر اس کا اعلان ہو چکہ ہے:

    • اسوس زین واچ 2 اور 3
    • کیسیو سمارٹ آئوٹ ڈور واچ
    • فاسل قیو فائونڈر
    • فاسل قیو مارشل
    • فاسل قیو وانڈر
    • ھواوے واچ
    • ایل جی واچ آر
    • ایل جی واچ اربین
    • ایل جی واچ اربین سیکنڈ ایڈیشن ایل ٹی ای
    • مائکل کورز ایکسیس
    • موٹو 360 سیکنڈ جین
    • موٹو 360 سپورٹ
    • نیو بیلینس رن آئی قیو
    • نیکس دا مشن
    • پولر m600
    • ٹاگ ہایر کو نیکٹڈ

اینڈرائڈ وئیر کی نئی گھڑیاں

نئی گھڑیوں میں ہمیں اینڈرائڈ وئیر کا نیا او ایس دیکھنے کو ملے گا۔

    • ٹاگ ہایر کی کونیکٹڈ 2 مئی میں دستیاب ہو گے۔
    • کیسیو کی WSD-F20 اپریل میں ملے گی۔
    • ذیٹ ٹی ای اور سوارزوسکے بھی 2017 میں نئی گھڑیاں لائیں گے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *