Home » بلیک بیری کا مرکری  – Blackberry Mercury

بلیک بیری کا مرکری  – Blackberry Mercury

بلیک بیری ایک ایسی کمپنی ہے جو کے پچھلے کئی سالوں سے مشکل میں ہے۔ انہوں نے کئی نئے فون نکالے ہیں، ان پر اینڈرائیڈ بھی ڈالا ہے، مگر پھر بھی لوگوں نے کچھ خاص پسند نہیں کیا۔ اس دفعہ ان کی طرف سے ایک اور فون نظر آیا، جس کا نام ہے مرکری۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر پرانے بلیک بیری فونوں کی طرح ایک کی بورڈ ہے۔

اس کا کی بورڈ بلیک بیری پاس پورٹ سے ملتا جلتا ہے۔ اس کے سپیس بار میں ایک فنگر پرنٹ سینسر بھی ہے۔ یہ کی بورڈ ایک ٹریک پیڈ جیسا ہے، یعنی کہ اگر آپ اس پر اپنی انگلی آگے پیچھے ہلائیں گے تو آپ کا کرسر ایسے ہی ہلے گا جیسے کہ آپ کی انگلی۔

اس کے علاوہ، اس فون پر آپ کو اینڈرائیڈ نوگا یانی کہ اینڈرائیڈ سیون بھی ملے گا۔

ابھی تو اس کا صرف پروٹوٹائپ ہی دیکھا گیا ہے، پر جو دکھتا ہے، وہ اعلیٰ ہے!

Related Posts

One thought on “بلیک بیری کا مرکری  – Blackberry Mercury

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *