Home » سی عی ایس کے لیپ ٹاپ اور کمپئیو ٹر – CES2017: Laptops and computers (URDU)

سی عی ایس کے لیپ ٹاپ اور کمپئیو ٹر – CES2017: Laptops and computers (URDU)

سی عی ایس کے مضمون میں ہم کچھ بات کرتے ہیں لیپ ٹاپس کے بارے میں۔ اس سی عی ایس میں ہمیں کئی نئے قسم کے لیپ ٹاپ نظر آئے۔ ان میں سے کچھ خاص یہ تھے:

ریزر کا پراجیکٹ ویلری (Razer’s Project Valerie)

ریزر کا پراجیکٹ ویلری کیا ہے؟ یہ ایک ایسا لیپ ٹاپ ہے جس میں ۳ مانیٹر ہیں۔ جی ہاں، ۳! ہر مانیٹر ۱۷۔۳ ۱نچ کا سائز دیتا یے، اور ہر مانیٹر کی ریزولوشن 4k ہے۔

جیسے ہی آپ کا لیپ ٹاپ کھلے گا، آپ کے دو مانیٹر سائڈ سے نکل آئیں گے اور آپ کے سامنے ایک ۳ مانیٹر والا لیپٹاپ ہو گا۔

یہ لیپٹاپ اتنا مشہور ہوا کہ اس شو پر یہ چوری ہو گیا، اور ریزر نے اس کو ڈھوندنے والے کے لئے۲۲۰۰۰ ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے!

اس لیپ ٹاپ کی کئی خصوصیات ہیں۔ اس کے گرافکس این وڈیا جی فورس جی ٹی ایکس ۱۰۸۰ کے ہیں، جب کے اس کا ھارڈ وئیر ایچ ٹی سی وائیو یا اوکولس رفٹ بھی چلا سکتا ہے۔

اس سب کے ساتھ، اس کا وزن ۵۔۴ کلو گرام ہے۔

ڈیل کا ایکس پی ایس ۱۳ ٹو ان ون (Dell XPS 13 – 2-in-1)

ونڈوز کے لیپ ٹاپس میں ڈیل کا ایکس پی ایس ۱۵ ہمارا پسندیدہ لیپ ٹاپ ہے۔ اس کا ۱۳ انچ کا ورژن اس کے سائز میں اکثر لوگوں کا پسندیدہ لیپ ٹاپ ہے۔ اس سال ڈیل نے ۱۳ انچ کے ایکس پی ایس کا ٹو ان ون ورژن نکالا ہے۔

اس لیپ ٹاپ میں وہ سب فیچرز ہیں جو کہ ہم نے ایک عام ایکس پی ایس ۱۳ میں دیکھے، جیسے کے انفنٹی ایج جس سے سکرین کہ ارد کرد صرف ۵۔۲ ملی میٹر کا بیزل نظر آتا ہے۔ اس کی سکرین ۱۰۸۰ پی اور قواڈ ایچ ڈی کے ماڈلز میں ملتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو ۱۶ جی بی ریم اور ایک ٹیرا بائیٹ کی ایس ایس ڈی ہارڈ ڈرائیو بھی ملے گی۔

ایچ پی کا سپرائوٹ پرو (HP’s Sprout Pro)

ایچ پی کا سپرائوٹ پرو ایک پرانے کانسپٹ کا نیا ورژن ہے۔ یہ ایک ایسا کمپئوٹر ہے جس میں ایک سکرین کے ساتھ ساتھ ایک پروجیکٹر اور ایک تھری ڈی کیمرا بھی شامل ہے۔ یہ پروجیکٹر سکرین کے سامنے میز پر پروجیکٹ کرتا ہے، جہاں پر عام طور پر آپ کا کی بورڈ یا مائوس ہوتا ہے۔ اس پروجیکشن کو آپ مختلف طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں، جیسے کہ ڈیزائین، یا تعلیم کے لئے۔ جس سکرین پر یہ پروجیکشن ہوتی ہے، وہ ٹچ سکرین بھی ہے۔

اس کے علاوہ اس میں ایک تھری ڈی کیمرہ بھی موجود ہے۔ یعنی کہ اگر آپ کچھ نیا ڈیزائین کرنا چاہتے ہیں تو کسی بھی چیز کی تھری ڈی تصویر سے آغاز کر سکتے ہیں۔

ان سب خصوصیات کو ملا کر یہ ایک بہت خاص اور انمول سا کمپئیوٹر ہے۔

این ویڈیا اور لیکویڈ سکائی  کے ذرئیعےپی سی اور میک بکس پر کلاٗوڈ گیمنگ

گیمنگ ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے، اور بہت سے لوگ اس پر بہت سا پیسا خرچ کرتے ہیں۔ اگر آپ پکے گیمر ہیں تو آپ کو اس کے لئے ایک اعلیٰ قسم کا پی سی یا گیم کانسول خریدنا پڑے گا۔ گیمنگ کا ایک اور نیا طریقا ہے کلائوڈ گیمنگ۔ شاید یاد ہو آپ کو وہ پرانی گیمز جو آپ برائوزر کے ذریعے سے کھیلتے تھے۔ یہ بالکل وہی ہے، مگر یہ اعلیٰ قسم کی گیمیں ہیں، جن کے لئے عام طور پر آپ کو ایک مہنگے سے پی سی کی ضرورت ہو گی۔

اس سی عی ایس پر این ویڈیا نے جی فورس کلائوڈ کا اعلان کیا، اور لیکویڑسکائی نے بھی ملتی جلتی بات کا اعلان کیا۔ ان دونوں کے ذریعے سے آپ کے پاس میک ہو یا پی سی، آپ ہر قسم کے ڈیوائیس پر گیمنگ کر سکتے ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *