Home » ونڈوز 7/8/10 میں سی ڈرائیو یا سسٹم پارٹیشن کو کیسے بڑھایا جائے؟ – Extend C Drive in Windows (URDU)
low disk space

ونڈوز 7/8/10 میں سی ڈرائیو یا سسٹم پارٹیشن کو کیسے بڑھایا جائے؟ – Extend C Drive in Windows (URDU)

یقیناً آپ کو بہت غصہ آتا ہو گا جب ونڈوز کی وارننگ آتی ہے کہ آپ کی ڈِسک ڈرائیو میں مزید سپیس باقی نہیں ہے۔خاص طور پر اگر آپ کمپیوٹر سائنس کے طالبِ علم ہیں تو آپ کو بھاری سافٹ وئیرز کی ضرورت پڑتی  ہے، جیسے مائیکرو سافٹ وژیول سٹوڈیو، ڈریم ویور، فوٹو شاپ، ڈیوَ سی پلس پلس، کورل ڈرا، لوکل سرور،ورچوئل مشین اور بہت کچھ۔

یہ سافٹ وئیر کافی زیادہ ڈِسک سپیس لیتے ہیں۔سی ڈرائیو عارضی ڈیٹا کو محفوظ کرتی ہے جہاں تمام سافٹ وئیرز کی لوکل فائلیں خود بخود سیوَ ہوتی ہیں۔ اِس طرح جلد ہی آپ کی سی ڈرائیوَ بھر جاتی ہے اور آپ نیا کوئی سافٹ وئیر انسٹال نہیں کر پاتے۔بعض اوقات کوئی دوسرا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا   ہوتا ہے  جیسے یوبنٹو، لیکن ڈِسک سپیس اِس کی اجازت نہیں دیتی۔اِس کے علاوہ جب مزید جگہ باقی نہیں رہتی تو آپ کے کمپیوٹر کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

low disk space

خوش قسمتی سے اِس مسئلے کے بہت سے حل  سامنے آ چکے ہیں۔سب سے پہلے تو آپ کنٹرول پینل میں، ایڈ اور ریموو پروگرامز جا کر غیر ضروری سافٹ وئیرز کو اَن اِنسٹال کر یں۔ روزانہ اپنے کمپیوٹر کو کلین کریں اور ایک اچھا سا اینٹی وائرس استعمال کریں۔آپ کی کافی ساری جگہ اِن باتوں پر عمل کرنے سے نکل آئے گی، البتہ اگر وہ کافی نہیں تو آپ کو سی ڈرائیو کی پارٹیشن کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔بعض اوقات آپ کی ڈی یا ای ڈرائیو میں تو جگہ ہوتی ہے لیکن آپ اُسے اپنی ڈیفالٹ ڈرائیو نہیں بنا سکتےکیونکہ ونڈوز  کی انسٹالیشن سی میں تھی۔(سی  کاہی سسٹم ڈرائیو ہونا ضروری نہیں۔جِس ڈرائیو میں آپ اپنی ونڈوز کو انسٹال کریں گے وہی آپ کی ڈیفالٹ سسٹم ڈرائیو ہو گی۔

لھٰذا سی ڈرائیو کو بڑھانا اور کسی دوسری  ڈرائیو(  جس کو آپ استعمال نہیں کر رہے یا اُس میں کافی سپیس باقی ہے )کو کم کرنا ہی بہترین حل ہے۔ایسا کرنے کے 3 طریقے ہیں:

پہلا حل

ونڈوز بِلٹ اِن ڈِسک منیجمنٹ کو استعمال کر کے

ونڈوز 7، 8 ،10 اور ونڈوز وِسٹا میں ایک خاصیت ہے، جِس کا نام ہے”ڈِسک منیجمنٹ ٹُول”۔ وہاں جا کر آپ “ایکسٹنڈ والیوم” کے آپشن   کو دیکھیں گے۔اِس حل کے لئے اِن مراحل کی پیروی کریں:

مرحلہ 1

مائی کمپیوٹر یا دِس پی سی کے آ ئی کون کو رائٹ کِلک کر کے “منیج”  کے آپشن پر جائیں۔

Manage

مرحلہ 2

ڈِسک منیجمنٹ پر کِلک کریں جو کہ “سٹوریج” کے نیچے ہے۔

Stroage

مرحلہ 3

اب اَن ایلوکیٹڈ ڈرائیو پر رائٹ کِلک کریں جہاں آپ کا خیال ہے کہ کوئی ضروری فائلیں نہیں ہیں۔لیکن اگر وہ مکمل خالی نہ ہو تو اِس کے ڈیٹا کو کسی اور ڈرائیو میں بھیج دیں اور اِسے خالی کر دیں۔”ڈیلیٹ والیوم” پر کِلک کریں۔ وہ پارٹیشن آپ کے سسٹم سے ڈیلیٹ ہو جائے گی۔

delete volume

delete vol

مرحلہ 4

اِس سٹیپ پر آپ نے اپنی سی ڈرائیو کو بڑھانا ہے۔اِس پر کِلک کریں اور “ایکسٹنڈ والیوم” کا انتخاب کریں۔”نیکسٹ” پر کِلک کریں، سسٹم پارٹیشن کے نئے سائز کا تعین کریں اور پھر “نیکسٹ” پر کِلک کریں۔اب “فِنِش” پر کِلک کریں۔ آپ کا کام ہو گیا۔

دوسرا حل

اِیز اَس پارٹیشن ٹُول کو استعمال کر کے

اِیز اَس ایک ڈِسک منیجمنٹ ٹُول ہے جس کے ذریعے آپ پارٹیشنز کو ری سائز کر سکتے ہیں۔اِس طرح آپ اپنی اِن ایلوکیٹڈ ڈرائیو کو شرِنک (کم)کر سکتے ہیں اور سی ڈرائیو کو بڑھا سکتے ہیں۔مثال کے طور پر آپ کی ڈی ڈرائیو 75 جی بی ہے اور سی ڈرائیو 100 جی بی۔جب آپ اِس ٹُول کو استعمال کریں گےتو آپ ڈی ڈرائیو کے 50 جی بی سی ڈرائیو میں ڈال دیں اور اِس  کا سائز 150 جی بی تک بڑھا دیں۔ یہ کام نہایت آسان ہے۔اِن مراحل پر ایک ایک کر کے عمل کریں:

نوٹ: اِس سے پہلے کہ آپ اپنی ڈرائیوز کی پارٹیشن کریں، اپنی تمام ضروری فائلوں کا بیک اَپ رکھنا نہ بھولیں تا کہ بعد میں یہ محفوظ  رہیں۔

مرحلہ 1

سب سے پہلے اِیز اَس پارٹیشن ٹُول کو اِنسٹال کریں اور اِسے لانچ کریں۔اِس کے بعد اپنی ڈی ڈرائیو پر کِلک کریں اور “ری سائز/مُوو” کے آپشن کو سلیکٹ کریں جیسا کہ آپ کو تصویر میں نظر آ رہا ہے۔

EaseUs

مرحلہ 2

اب آپ کو پارٹیشن سائز نظر آئے گا۔ اپنے ماؤس کے پوائنٹر کو اِس پر پوزیشن کریں اور ہینڈل کو دائیں طرف ڈریگ کر کےاِسے ری سائز کریں۔اِس سے آپ کی سی ڈرائیو (سسٹم پارٹیشن) بڑھ جائے گی۔

New Partition Size

مرحلہ 3

اب “اپلائی” پر کِلک کریں اور سائز مین فرق دیکھیں۔

نوٹ: اگر اِن ایلوکیٹڈ سپیس بائیں طرف ہو تو آپ نے اِسے ری سائز کرنے کے لئے ہینڈل کو بائیں طرف ڈریگ کرنا ہے۔آپ این ٹی ایف ایس کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔ اِس سسٹم پارٹیشن کے لئے آپ کو رِی بُوٹ  کرنے کی ضرورت نہیں۔

تیسرا حل

وِنڈوز بِلٹ اِن ڈِسک پارٹ کمانڈ کو استعمال کر کے

Diskpart

List Volume

آپ وِنڈوز بِلٹ اِن ڈِسک پارٹ کمانڈ کوسی ڈرائیو بڑھانے کے لئے وِنڈوز ایکس پی،وِسٹا، سرور 2003، سرور 2008 ، وِنڈوز 7 اور وِنڈوز 8 پر استعمال کر سکتے ہیں۔اِس کے لئےسی ڈرائیو کو ڈِسک 0 پر لیں اور اِن مراحل پر عمل کریں:

مرحلہ وار کمانڈز

کمانڈ پرامپٹ پر کو اوپن کریں اور ایک ایک کر کے درج ذیل کمانڈز کوانگلش میں ٹائپ کر کے اینٹ پریس کرتے جائیں۔

  • (ڈِسک پارٹ (اینٹر پریس کریں
  • (لِسٹ ڈِسک (اینٹر
  • (سلیکٹ ڈِسک (کوئی بھی ڈِسک جو آپ چاہیں)(اینٹر
  • (ڈیٹیل ڈِسک (اینٹر

آپ  اپنی منتخب کردہ ڈِسک پر موجود والیومز کی ایک لِسٹ دیکھیں گے۔

  • (سلیکٹ والیوم (کوئی بھی والیوم جو آپ چاہیں)(اینٹر

!آپ کا کام ہو گیا

پہلا اور تیسرا حل  صرف اُس صورت میں ہے اگر اَن ایلوکیٹڈ سپیس سسٹم پارٹیشن کے پیچھے ہو۔اگر سی ڈرائیو کے پیچھے کوئی سپیس موجود نہ  ہوتو آپ دوسرے حل پر عمل کریں اور اِیز اَس سافٹ وئیر کو سی ڈرائیو بڑھانے کے لئے استعمال کریں۔آپ اِس سافٹ وئیر کو وِنڈوز ایکس پی اور وِنڈوز وِسٹا میں فیٹ 32 کو تبدیل کرنے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *