Home » دواینڈرائیڈ ڈیوائسز کے درمیان بڑی فائلوں کوجلدی کیسے ٹرانسفر کیا جائے؟ / Transfer Android files (Urdu)
android devices

دواینڈرائیڈ ڈیوائسز کے درمیان بڑی فائلوں کوجلدی کیسے ٹرانسفر کیا جائے؟ / Transfer Android files (Urdu)

عام طور پر جب آپ نے دو قریبی اینڈروائڈڈیوائسز کے درمیان کوئی فائل بھیجنی ہو تو آپ بلیو ٹوتھ استعمال کرتے ہیں۔لیکن مسئلہ تب آتا ہے جب فائل بہت بڑی ہو یا مختصروقت میں بہت سی بڑی فائلوں کو بھیجنا ہو۔آپ یقیناً زیادہ دیر تک انتظار نہیں کر سکتے خواہ 15 منٹ کا وقت  ہی درکار کیوں نہ ہو۔ خوش قسمتی سے اِس مسئلے کے بہترین حل موجود ہیں۔اُن میں سے چند درج ذیل ہیں

android devices

بہترین حل

  • سب سے پہلے ایک ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں جس کا نام ہے، “ای ایس فائل ایکسپلورر”۔
  • اب آپ کو دونوں ڈیوائسز پر وائی فائی کنکشن کی ضرورت ہے(بھیجنے والے اور موصول کرنے والے کی)۔دونوں میں سے ایک ڈیوائس کو ہاٹ سپاٹ وائی فائی کا کام کرنا ہے(اِس کے لئے سیٹنگز پر جائیں ، پھر مَور اور ٹیدرنگ اینڈ پورٹیبل ہاٹ سپاٹ پر جا کر اِس کو انیبل کریں)۔ اور اِس وائی فائی کے ساتھ دوسری ڈیوائس کو کنیکٹ کریں۔

hotspot

  • اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ای ایس فائل ایکسپلورر صحیح کام کر رہا ہے۔ میسج ظاہر ہو گا کہ ای ایس ایکسپلوررکامیابی سے انسٹال ہو گیا ہے۔ اِسے کھولیں اور چیک کریں کہ یہ ہالٹ نہ ہو اور کوئی ایرر نہ دے۔

Launch ES

  • اب فائل یا فائلوں کے سیٹ کو منتخب کریں  جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں۔مینو میں سینڈ کا آپشن آئے گا۔جیسے ہی آپ اِسے  ٹچ کریں گے توآپ کوکنیکٹڈ ڈیوائسز میں دوسری ڈیوائس کا نام نظر آئے گا، جیسے بلیو ٹوتھ میں آپ دیکھتے ہیں۔

send option

Choose Target

اب فائل موصول کرنے والے کو “ایکسپٹ” کا الرٹ جائے گا۔فائل بلیو ٹوتھ کے مقابلے میں تیس گنا زیادہ جلدی ٹرانسفر ہو گی۔

Transfering

دوسرے اچھے حل

اِسی طرح کی دوسری ایپلی کیشنز بھی ہیں جیسے زپیا، فاسٹ فائل ٹرانسفر، وغیرہ۔یہ بھی ای ایس ویکسپلورر کی سکیم پر کام کرتی ہیں۔ یہ یوزر فرینڈلی ہیں اور تیزی سے فائل بھیجنے کا اچھا طریقہ۔

Zapya

  • آپ میں سے اکثر لوگ کمپیوٹر پر فائل شئیر کرنے کے لئے غالباً ڈراپ باکس استعمال کرتے ہوں گے۔آپ اِسے اینڈروائیڈڈیوائسز کے لئے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔سینڈر اور ریسیور دونوں ڈیوائسز پر اِسے انسٹال کریں۔پھر سینڈر کی ڈیوائس  کے ڈراپ باکس میں فائل کو ایڈ کر دیں۔”ایڈ کو ڈراپ باکس” کا آپشن دبائیں اور ریسیور کی ڈیوائس کے ساتھ اِسے شئیر کریں۔آپ ڈراپ باکس میں فائلوں کو براہِ راست بھی اَپ لوڈ کر سکتے ہیں۔یہ ڈیسٹی نیشن فولڈر کا کام کرے گااور خود بخود فائل کو وہاں سیوَ کر دے گا۔دوسری اینڈروائیڈ ڈیوائس کو یہ اپنے ڈراپ باکس میں پڑی ملے گی۔اِس طریقے سے بڑی فائلوں کو جلدی ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔

DropBox

  • فائل کو ای میل کے ذریعے بھیجنے کا آپشن ابھی تک استعمال کیا جاتا ہےجو کہ بہت آسان ہے لیکن اینڈروائیڈ پرای میل کے ذریعے فائل کے سائز کی حد 25 ایم بی ہے۔تاہم آپ گوگل ڈرائیو استعمال کر کے فائل کو شئیر کر سکتے ہیں۔گُوگَل ڈرائیو کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی اینڈروائیڈ ڈیوائسز پر اِنسٹال کریں۔سینڈر ڈرائیو پر بڑی فائل کو اَپ لوڈ کرے گا اور پھر “ایڈ پیپل” یا “شئیر” کے آپشن کو ٹچ کر ے گا۔فوراً ہی اُسے الرٹ آئے گا کہ آپ کی فائل (ای میل ایڈریس) کے ساتھ شئیر کر دی گئی ہے۔ریسیور ڈرائیو کو چیک کرے گا اور وہاں فائل موجود ہو گی۔اب ڈاؤن لوڈ پر کِلک کریں اور اپنی اینڈروائیڈ ڈیوائس پر فائل کو سیوَ کر لیں۔

Google Drive

مزید طریقہ  یہ ہے کہ آپ اپنی بڑی فائل کو ڈیٹا کیبل کے ذریعے موبائل سے کمپیوٹر میں بھیجیں اور پھر دوسری ڈیوائس کو کمپیوٹر کے ساتھ ڈیٹا کیبل کے ذریعے  اٹیچ کریں۔اب کمپیوٹر سے اینڈروائیڈ ڈیوائس کو فائل ٹرانسفر کر دیں۔

Data Cable

یہ سادہ، تیز اور آسان طریقہ ہے اور آپ بہت بڑی فائلوں کو بھی ایک اینڈرائیڈ ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔لیکن اِس کے لئے آپ کو کمپیوٹر، ڈیٹا کیبل اور دونوں اینڈروائیڈ ڈیوائسز کا بمطابق ہونا ضروری ہے اور یہ بھی کہ دونوں  موبائل ایک ہی جگہ پر موجود ہوں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *