Home » سام سنگ گلیکسی ایس7۔ مکمل جائزہ / Galaxy S7 review (Urdu ) 

سام سنگ گلیکسی ایس7۔ مکمل جائزہ / Galaxy S7 review (Urdu ) 

img_450x370_galaxys7_black

جب اس سال کے اوائل میں  عالمی موبائل تنظیم (موبائل ورلڈ کانفرنس) میں سامسنگ نے اس فون کا  اعلان کیا تو اس موبائل نے فروخت کے ریکارڈ توڑ دیے۔ جی ہاں، سام سنگ گلیکسی کے جس ورژن کی ہم بات کر رہے ہیں وہ ایس 7 ہے نہ کہ ایس 7 ایج۔  لیکن یہ دونوں  ہارڈویئر کے معمولی اختلاف کے ساتھ ایک جیسے اثرات رکھتے ہیں۔  آخر کار ہم اسے اپنے ہاتھوں میں لینے پر بے حد خوش تھے۔  اس کے علاوہ ،  ہم واقعی جانچ کرنا چاہتے تھےکہ واقعی یہ کامل فون تھا یا سام سنگ،یا زیادہ اہم طور پر ٹچ وز  نے چند تکنیکوں کو گم کر دیا۔

خصوصیات:

1۔اینڈرائیڈ 6.0.1 ٹچ وز کے ساتھ

2۔ 5.1انچ کاڈکور ایچ ڈی ڈسپلے

3۔ EXYNOS 8890  پروسیسر

4۔ 3000 میگا ایمپئر ہاور بیٹری

5۔ 12 میگا پکسل عقبی کیمرا، 5 میگا پکسل سامنے کیمرا

6۔ وائرلیس چارجنگ

7۔ تیز چارجنگ

8۔ 4 گیگا بائٹ ریم

9۔ 32 گیگا بائٹ ایس ڈی میموری کارڈ کے ساتھ

10۔ سامنے کے ہوم بٹن کے ساتھ فنگرپرنٹ سینسر

11۔ پیچھے ہیلتھ سینسر(نبض کی رفتار، خون میں آکسیجن)

فلسفہ/حکمت

کئی وجوہات کی بناء پر سام سنگ  اور خاص کر  اس موبائل نے  ایپل فون  کو مقبولیت کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ صر ف نیا گلیکسی ایس نہیں بلکہ  بہترین گلیکسی ایس ہے۔  مجھے اس کی وضاحت کرنے دیں۔سمارٹ فون مارکیٹ میں بوریت زدہ ماحول میں گلیکسی ایس ایک اہم موڑ لایا۔ مختلف کمپنیاں مختلف چیزیں بنانے پر کوششیں صرف کر رہی تھیں۔ ایل جی چمڑے کی مصنوعات پر  پر چلا گیا۔ایچ ٹی سی نے ایسی چیز بنائی جو تقریباً   آئی فون سے ملتی جلتی تھی۔ ایپل اور ہواوے نے ہمیں تھری ڈی ٹچ  اور فنگر پرنٹ سینسر دیے جو جلد ہی عام سی چیز بن گئے۔

سام سنگ نے اسی وقت ایک نئی اور جامع چیز دینے کی کوشش کی۔ گلیکسی ایج کے ساتھ معقول  حد تک نئے اور بہت زیادہ فیچر تھے۔  ٹچ وز تھوڑا سا سنورا ہونے کے ساتھ ستھرا اور خوب صورت بھی تھا۔ اگرچہ اس میں چند چیزوں جیسا کہ پانی کی مزاحمت کا نہ ہونا،  میموری کارڈ  کی کمی یا پچھلے کور کو اتار کر بیٹری باہر نکالنے کی سہولت کی کمی تھی۔

کئی طریقوں سے سام سنگ نے ایپل فون کی قیمتوں پر اچھی چیز دے کر اینڈرائیڈ کی دنیا سے ایپل فون کو باہر نکال دیا۔

گلیکسی 7 ان سب کو درست کرنے کا ایک موقع تھا اور سام سنگ نے یہ سب کچھ کر دیا۔ اب میموری کارڈ اور پانی کی مزاحمت کی سہولت واپس میسر ہے۔ اس میں  خصوصیات اور روپ کی بمشکل محسوس ہونے والی چند بہتریاں بھی ہیں۔ لیکن یہ آپ سے سب سے آخری مصنوعات لینے اور آپ کو اس سے بھی زیادہ  ایک بہتر دینے کے لیے ہے.

رنگ و نظارہ

جہاں تک احساس کی بات ہے،  گلیکسی ایس  6 اور  ایس 7 میں  معمول سے بڑھ کر تبدیلیاں ہیں۔ اگر چہ دونوں فون ہو بہو اورایک جیسے  لگتے ہیں تاہم گلیکسی ایس 7 میں  تمام درست جگہوں پر کرو/ خم ہیں۔ فون کو ہاتھ میں پکڑنا اچھا محسوس ہوتا ہے۔  پیچھے ہلکا سا خم جہ کہ ایس 6 کی ایک بہت بڑی خامی تھی اور سامنے کے  ہم آہنگ خم  ، ان سب  کو آپ کے ہاتھ  اچھا محسوس کرتے ہیں۔

سامنے کا حصہ یقیناً، سامنے کے کیمرے اور ایک بڑے ہوم بٹن کے ساتھ  سکرین کو پر کشش بناتا ہے۔  ہوم بٹن فنگر پرنٹ سینسر کو بھی  نمایاں کرتا ہے۔ فطری واپسی اور حالیہ کلیدیں اینڈرائیڈ کے جہان سے  مختلف  چیزیں ہیں۔ پیندے میں مائیکرو یو ایس بی، ہیڈفون ساکٹ اور سپیکر جب کہ اوپر  مائیکرو میموری کارڈ  اور سم کی جگہ ہے۔ دائیں جانب  پاور بٹن جب کہ  والیوم کا بٹن بائیں جانب ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے جہاں سام سنگ نے عموعاً دوسرے اینڈرائیڈ سے اپنا امتیاز برقرار رکھا ہے۔ پچھلی جانب کیمرا، روشنی اور ہیلتھ سینسر ہیں۔عقب اور سامنے دونوں جانب گوریلا گلاس آپ کو اضافی اعتماد دیتا ہے۔

کارکردگی

پہلی چیز پہلی ہوتی ہے۔ چار گیگا بائٹ ریم اور تیز پروسیسر کے ساتھ اس کی کارکردگی میں کوئی تاخیر نہیں ہوتی۔ آپ چند ایپس کو چلالیں، آپ دیکھیں گے کہ ٹچ وز اتنا مشہور کیوں ہے۔ اتنی زیادہ توانائی والے فون میں اکثر تاخیر ہوتی ہے۔ یہ کوئی اچھی بات نہیں اور ہاں ہم عموماً صرف اعلیٰ کوالٹی کے فون جانچ کرتے ہیں۔ لیکن ایسا فون جسے بہت زیادہ بہتر ہونا چاہیئے تھا، اس نے  ہمیں تھوڑا سا پریشان کیا۔

کیمرا

میں آپ کو اپنی کھینچی گئی ساری تصویریں دکھا سکتا ہوں۔ یا آپ انٹرنیٹ پر چند اچھی مثالوں کے لیے دیکھ سکتے ہیں۔  اس کا کیمرا نہ صرف  اچھا بلکہ بہترین ہے۔ یہ کم روشنی میں تمام رنگوں کی تفصیلات کے ساتھ تصویر کشی کرتا ہے۔ ہلکی متحرک ویڈیوز میں یہ اٹک اٹک کر یا جھٹکے کے ساتھ چلتا ہے جو کہ اس کا واحد توجہ طلب مسئلہ ہے۔ میں  نے انٹرنیٹ پر کئی لوگوں کو اس کی شکایت کرتے دیکھا ہے اور آپ خود بھی اس کی مثالیں دیکھ سکتے ہیں۔  اگر آپ خوب تصاویر  کھینچنے کے شوقین ہیں اور ویڈیو سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تو یہ آپ کے لئے بہترین کام کرتا ہے۔ اور اگر آپ  ویڈیو بنانے لیے ایک موبائل لینا چاہتے ہیں تو انتظار کریں۔ شاید اس کا کوئی  حل نکل آئے۔ یہ امید بھی کی جا سکتی ہے کہ  تازہ ترین سافٹ ویئرس میں اس کا حل نکل آئے۔

ٹچ وز

ٹچ وز اگر چہ کسی دوسرے صانع سے مختلف نہیں ہے تاہم یہ پھر بھی خلل ڈالتا ہے۔ یہ تھوڑا سا بھاری لگتا ہے۔ جتنا میرے علم میں ہے، ٹچ وز کا پہلا ورژن کارکردگی کے لحاظ سے ذرا کم تھا تاہم اسے ہاتھ میں لیتے ہوئے آپ کو ایک بہترین ہارڈویئر کا احساس ہوتا ہے۔  اور آپ سافٹ ویئر کے نرالے پن کے عادی ہو جائیں گے۔ ایک اور قابل ذکر  بات یہ ہے کہ یہ آپ کو ڈیسک ٹاپ پر 4×4 گرڈ دیتا ہے تاہم آپ اسے ترتیبات میں اپنے ہوم سکرین پر  5×5 کے آئیکن  میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح دوسرے اختیارات جو آپ کو ایپس دراز(جیسے ایپل اور EMUI) سے چھٹکارا دلاتے ہیں ۔    یقیناً سام سنگ کی مائیکروسافٹ کے ساتھ دوستی کی بناء پر آپ   آفس ایپس  باکس سے باہر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک اور عمومی پریشانی جو سام سنگ ایپس  پہلے سے  خود کار  موجود ہیں، آپ انہیں ان انسٹال نہیں کر سکتے۔ ان میں سے کچھ مفید ہیں جیسے صحٹ کا سینسر جب کہ دوسری جیسے کہ ای میل جن کے بغیر بھی آپ رہ سکتے ہیں۔ جو کہ دوسری ایپس کی طرح اتنی زیادہ استعمال نہیں ہوتی، اس لیے اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

ٹچ وز کا حصہ ہوتے ہوئے آپ سکرین پر ہمیشہ نظر رکھتے ہیں۔ آپ اس کو چند چیزوں جیسے تاریخ، کیلنڈر، وقت اور بیٹری لیول کے نظارے تک محدود رکھ سکتے ہیں۔ اس پر ہر اس  چیز کو لا سکتے ہیں جو سام سنگ نے تعین کر رکھی ہے، تاہم  یہاں نوٹی فیکیشن کے ظاہر ہونے اور دیکھنے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ اس کی نمایاں خصوصیات میں اس اپنا  ای موجی سیٹ ہے۔ ایک ایسی انوکھی مسکراہٹ   جو آپ اپنے دوستوں کو بھیجتے  ہیں جو ان کے لیے دلچسپ اور حیران کن اظہار ہوتا ہے۔ اگر آپ  نے اسے استعمال نہ کیا ہو  تو اس سے ناواقف ہو سکتے ہیں ۔  ٹچ وز بہت زیادہ مفید خصوصیات پیش کرتا ہے تاہم اس کی چند انوکھی چیزیں  اسے ایک مکمل فون ہونے سے دور رکھتی ہیں۔

فنگر پرنٹ سینسر

فنگر پرنٹ سینسر کا آج کل چال چلن ہے گلیکسی ایس 7 میں بھی یہ ویسی ہی قسم کا ہے۔ میں نے اپنے اندراج کے لیے اپنی انگلیوں اور انگوٹھے کو مختلف  طریقوں سے  مسلسل   مرتب کرنے کی کوشش کی  تاہم اکثر  مجھے اس کے لیے پن کوڈ استعمال کرنا پڑا۔ یہ یقیناً دوسرے فونوں کی نسبت آہستہ بھی ہے۔ اس فون کے پسندیدہ حصوں میں  فنگرپرنٹ میرے لیے آخری نمبر ہے۔ خنکی میں کارکردگی میری بہترین پسند تھی۔ ہمارے پاس IP66 یا اس سے زیادہ ریٹنگ کے حامل فون ہیں  اور اس فون کی ریٹنگ  ان سب سے بہتر یعنی IP68 ہے۔ اس کی اجلی بات یہ ہے کہ  ٹچ سکرین گیلی انگلیوں پر صحیح طور پر کام کرتی ہے۔  فون میں یہ واحد چیز ہے جو بارش، پانی یا نہاتے ہوئے  اس کا  استعمال  کرنا ہر ایک کا خواب ہے جو ہمیشہ  بازاری شعبدہ بازی رہا  اور عملی طور پر کام نہ کر سکا۔ ایس 7 کے ساتھ آپ اس فیچر کو  حاصل کر سکتے ہیں۔

بیٹری کی حیات

اس کی بیٹری معقول وجوہات کی بناء پر بہترین ہے۔ یہ بھاری استعمال کے با وجود چلتی رہتی ہے ۔ اور مجھے کبھی بھی اس سے پریشانی لاحق نہیں ہوئی۔

مزید معلومات

گلیکسی ایس 7 کے بارے میں مزید معلومات ووڈا فون کی ویب سائٹ پر پائی جا سکتی ہیں جو جائزہ لینے کے لیے اسے ہمارے پاس بھیجتے ہیں۔ اسے حاصل کرنے لیے آپ کو فی مہینہ 47 پاؤنڈ یا یک مشت ادائیگی کے لیے 550 پاؤنڈ خرچ کرنے پڑتے ہیں۔

آخری بات

کیا  یہ ایسا بہترین فون ہے کہ جسے خریدا جا سکے؟  اس قیمت پر آپ کو یقیناً سوچنا چاہیے۔ یہ ایک بیش قیمت فون ہے۔ گو کہ اس میں چند باریک مسائل ہیں تاہم یہ درست سمت میں ایک اچھا قدم ہے۔س

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *