Home » 4الکاٹل ون ٹچ آئیڈل / Alcatel OneTouch 4 Review in Urdu

4الکاٹل ون ٹچ آئیڈل / Alcatel OneTouch 4 Review in Urdu

alcatel-idol-4-hero-alc-id4

To read this in English, click here.

گزشتہ سال الکاٹل نے   ون ٹچ آئیڈل 3 لانچ کیا تھا جو کہ صارفین میں کافی مقبول ہوا تھا۔ شاندار خوبیوں اور اینڈائید ورنیلا ورژن کے ساتھ چلنے والا یہ فون   قیمت کے لحاظ سے بھی کافی  حد تک مناسب تھا۔ لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں اسی  طرح کی خصوصیات کے کئی فون  متعارف ہوئے۔ اسی چیلنچ کو محسوس کرتے ہوئے الکاٹل نے اس سال نیا فون لانچ کیا ہے جسے الکاٹل آئیڈل 4 کا نام دیا گیا ہے۔

خصوصیات:

سب سے پہلے اس فون کی خصوصیات کا جائزہ لیتے ہیں:

1-فون  اینڈرائیڈ کے مارش میلو  وژن 6.0 کا حامل ہے۔

2-3 جی بی ریم

3-16 جی بی روم، دو ٹی بی  ایس ڈی کارڈ کے خصوصیت کے ساتھ

4-فور جی

5-کوال قوم 8952، کواڈ کور 1.5 گیگا ہرٹز، کارٹیکس اے  تھری، 424 پی پی آئی

6- بیک کیمرہ 13 میگا پکسل آٹو فوکس کی صلاحیت کا حامل  ، فرنٹ  8 میگا پکسل فلیش کے ساتھ

7-2610  ملی امپیر آور کی بیٹری

8-5.2 انچ کی سکریچ رسسٹنٹ سکرین

9-وزن 135 گرام، سائز  147*72.5*7.4 ملی میٹر۔

دلچسپ بات:

فون دیکھنے میں  چمکدار ضرور ہے لیکن   خصوصیات بلیک بیری ڈی کے ای ٹی سے مشابہت رکھتی ہیں۔

ان باکسنگ:

alcatel-idol-4-with-vr-alc-id4

عام طور پر میں ان باکسنگ کے بارے میں زیادہ نھیں لکھتا لیکن آئیڈل 4  اب تک آنے والے کئی فونز کے نسبت بہت ہی شاندار قسم  کی پیکنگ میں دستیاب ہے۔ فون وی آر میں  پیک ہو جاتا ہے اور مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ جب فون آپ کو  پہنچایا جائے گا تو وہ اسی حالت میں ہوگا۔ ہاں فون  باہر نکالنے میں کچھ وقت ضرور لگتا ہے لیکن الکاٹل نے فون کو نہایت خوبصورت پیکنگ دی ہے۔ مزید براں،  ایک عدد ٹرانسپیرنٹ گلاس اور جے ایل بی ہیڈ فون بھی  دستیاب ہیں۔

پہلا مشاہدہ:

فون کی قیمت وی آر سمیت 200 یورو ہے۔ یہ اس فون کو کافی منفرد بناتا ہے کیونکہ ان تمام خصوصیات کے باوجود یہ کافی مناسب قیمت فون ہے۔ اس پر گوریلا گلاسک کور ہے اور بیک پر بھی  گلاس کور ہے۔ فون کے اوپر اور نیچے دونوں طرف سپیکر ہیں۔  کل ملا کر 4 سپیکر ہیں اس فون میں  جو کہ  اس بات کی سہوت فراہم کرتے ہیں کہ چاہے آپ  فون سامنے سے تھامیں یا پیچھے سے آواز کا کوئی مسئلہ نھیں ہے۔اس کے علاوہ  دائیں جانب بوم بٹن بھی ہے۔ یہ کسی حد تک عجیب بھی ہے کیوں کہ اس جگہ پر پاور بٹن کو ہونا چاہئے تھا جو کہ بائیں جانب موجود ہے۔

فون کے پیچھے  الگاٹل کا لوگو اور آئیڈل لکھا ہوا ہے۔ جبکہ لوگو کے اوپر کیمرہ ہے۔ یو ایس بھی چارجنگ پورٹ نیچے کی طرف ہے اور اسے ساتھ ہیڈ فون جیک بھی ہے۔ 135 گرام  کے وزن کے ساتھ  یہ سب  خوبیاں الکاٹل  کو ایک بہترین فون ثابت کرتی ہیں۔

بوم بٹن:

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، فون کے دائیں جانب بوم بٹن ہے۔ اسی طرح کا ایک بٹن بلیک بیری  میں بھی موجود ہے۔ یہ بٹن  تصاویر لینے سے لے کر میوزک کھولنے جیسے کام چٹکیوں میں کر سکتا ہے۔ میں ذاتی تور پر اس کو  تصاویر لینے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔  مجھے آپ قدامت پسند کہیں لیکن میں اس فیچر کو نئے فونز میں کافی مس کرتا ہوں۔

سافٹ وئیر:

ہمیشہ سے الکاٹل نے کچھ تبدیلیاں کر کے اینڈرائیڈ ونیلا  کا ہی استعمال کیا ہے۔ آئکنز پہلے سے الگ ہیں، کچھ کی جگہ بھی تبدیل ہو گئی ہے۔ لیکن بہرحال،  فون کی باقی خصوصیات  اسے جیسے باقی اینڈرائیڈ فونز  جیسی ہی ہے۔ اور ہم اسے ایسا ہی پسند کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ اگر آپ کو پاور بٹن سے کوئی  پریشان ہے تو پریشان نہ ہوں جناب کیونکہ اس فون میں ڈبل ٹیپ کی سہولت بھی موجود ہے جس کے زریعے آپ فون پر دو دفعہ ٹیپ کر کے فون آن کر سکتے ہیں۔

ایک  کمی جو کہ میں نے محسوس کی ہے وہ یہ ہے کہ فون کی میموری صرف 16 جی بی ہے، جس میں سے صرف 10 جی بھی ہی قابل استعمال ہے۔ باقی چھے جی بھی  سسٹم کے استعمال میں ہے۔

کارکردگی:

جہاں تک ہارڈوئیر کا تعلق ہے، اس کا مقابلہ اس طرح کی قیمت والے کسی بھی فون سے کر سکتے ہیں اور یقین جانیے یہ  واقعی قابل تعریف ہے۔ ہاں یہ سب سے  تیز فون نھیں ہے اور بڑی اور بھاری گیمیں گھیلنے سے شاید یہ اڑنے بھی لگے لیکن روزمرہ معمولات کے لیے یہ ایک بہترین فون ہے۔

  آواز / ساؤنڈ:

فون میں چار سپیکر  ہیں اور یہ  فیچر جے ایل بھی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔ چونکہ سپیکر چاروں جانب موجود ہیں اس لیے آپ کو اس چیز کی پریشانی نھیں ہو گی کہ فون کو کس سمت سے بہتر آواز سننے کے لیے پکڑا جائے۔ آواز کی کوالٹی اچھی ہے  اور آپ میوزک سے صحیح طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ سپیکر کے طور پر بھی   یہ فون استعمال کرنے کے لیے برا  نھیں ہے۔

کیمرہ:

الکاٹل کے دوسرے فونز کی طرح  آئیڈل 4 میں بھی کافی اچھا کیمرہ ہے۔ تصاویر  کا رزلٹ کافی اچھا ہے۔  روشنی اور رنگوں  کا  مناسب امتزاج اسے کافی منفرد کرتا ہے۔ فرنٹ کیمرہ پہ فلیش بھی ہے جو کہ اسے کافی دلچسپ بناتا ہے۔

وی آر سیٹ:

فون کے ساتھ وی آر سیٹ ہے۔ یہ ان چند  ایپس کے حامل ہے جو  دوسرے فونز کے ساتھ بھی ہوتی ہیں۔ اس میں منفرد ایپ فیوژ ہے۔ اس کو  آپ ایسے سمجھ لیجیے جیسے پیناروما موڈ ہے۔ اس میں آپ  ایک مخصوص گھیرے میں رہتے ہوئے دائرے میں گھومتے ہوں تصویر لیتے ہیں جو کہ بات میں ویڈیو بن جاتی ہے۔ لیکن اصل مزہ تو تب آتا ہے جب آپ وی آر کے زریعے  تھری ڈی میں دیکھیں گے۔

مزید معلومات:

الکاٹل کے بارے میں مزید معلومات الکاٹل کی ویب سائٹ سے لی جاسکتی ہیں۔ یہ فون ایمازون،  جان لیوس  اور کلوو پر بھی موجود ہے اور ان سے خرید اجا سکتا ہے۔ وی آر کے ساتھ یہ فون 229 یورو کا ہے جبکہ ایمازون پر ایک ڈیل کے تحت یہ قیمت کم ہو کر 192 پر پہنچ جاتی ہے۔

خلاصہ

حاصل کلا م یہ کہ  جس طرح الکاٹل 3 نے ہمیں  متاثر  کیا ، آئیڈل 4 بھی کسی سے کم نھیں ہے۔ ایک ایسا فون جو کہ 200 یورو سے کم ہے اور ساتھ میں وی آر سیٹ بھی مفت لیے ہوئے ہے ، بے شک ایک بہترین ڈیل ہے۔

To read this in English, click here.

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *