Home » آئی را کی سمارٹ گلاسس (Aira – smart glasses) 

آئی را کی سمارٹ گلاسس (Aira – smart glasses) 

آئی را کی سمارٹ گلاسس گوگل کے گوگل گلاس سے متاثر ہیں اور نابینا افراد کے لئے بنی ہیں۔ ان کا استعمال بہت آسان سا ہے۔ اگر آپ نابینا ہیں، تو آپ یہ پہن کر اپنے روز مرہ کے کام عام طور پر سر انجام دیں۔ اگر آپ کہیں بھی پھنس جائیں اور آپ کو مدد درکار ہو تو آپ آئی را کے ذریعے سے ان کے ایجنٹ کو کال ملائیں۔ اس کال کے دوران ایجنٹ نہ صرف آپ سے بات کریں گے، بلکہ یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ آپ کے آگے کیا ہے، اور آپ  کو گوگل میپس پر آپ کا محل وقوع یعنی کہ لوکیشن بھی دیکھ سکیں گے۔ ان سب معلومات کے ذریعے سے وہ آپ کی مدد کر سکیں گے۔ مثلاً اگر آپ کچھ پکا رہیں ہیں تو یہ آپ کے سامنے لکھی ترکیب آپ کو پڑھ کر بتا دیں گے، یا اگر آپ کہیں صفر کر رہیں ہیں اور راستہ بند ہے تو یہ دیکھ کر آپ کو بتا دے گا کہ آپ کے آگے کیا صورتحال ہے، اور کیا آپ کے آگے کوئی سائن وغیرہ ہے جس پر کوئی ہدایت لکھی ہے کہ نہیں۔

ان گلاسس کا استعمال صرف تب ہی ہو گا جب آپ کسی مشکل میں ہوں۔ باقی دوران، آپ اپنی زندگے ویسے ہی گزاریں جیسے کہ گزارتے ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *