Home » جائزہ: کوبواورا ون – Urdu Review: Kobo Aura One

جائزہ: کوبواورا ون – Urdu Review: Kobo Aura One

کوبو کچھ وقت سے ای ریڈر مارکیٹ میں کمزور رہا ہے- حالانکہ اِنکے کتب خانے اتنےشاندار نہیں ہیں  جیسا کہ اِنکے اہم حریفوں کے پائے گئے ہیں(اہم) انکے ہارڈویئر نے ہمیشہ انکا(حریفوں کا) ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے- اورا ون کمپنی کی جانب سے حالیہ ریلیز ہے اور انہوں نے نہ صرف آلے کی آبی مزاحمت کو بہتر بنایا ہے ، بلکہ بہتر کی گئی سکرین اور آن ڈرائیو کے ساتھ انضمام آپکو ایک ہی پیکج میں بہت سا ہارڈ ویئر(آلات/سہولت) دے دیتا ہے-

خصوصیات

سکرین:7.8انچ ایچ ڈی کارٹاای اِنک ٹچ سکرین،1404٭1872ریزولوشن300ڈی پی آئی (نکات فی انچ)

وزن   :                                                230گرام

حجم   :               X  138.5 X 6.9 95.11  ملی میٹر

سٹوریج:                8جی بی آن بورڈ میموری،6000تک انٹرنیٹ کتب کو ذخیرہ کرنےکی صلاحیت

سامنےکابلب:   کمفرٹ لائٹ پرو- نیلی روشنی کے پھیلاؤ کو روکتا ہےاوررات کے وقت پڑھائی کے                                  بہترین تجرنے کےلئےآپکی آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے-

ردوبدل کی :   طرزکےمطابق ذہین:11مختلف اقسامِ لکھائی اور50سے زائد اندازِ لکھائی
گنجائش             خصوصی طور پر لکھائی کا وزن اورنفاست(تبدیل کرنے) کی صلاحیت

کام کرنے والے فارمیٹ    :اندرونی طور پر 14 اقسام کی فائلوں کا انضمام ( ای پی یوبی،ای پی یوبی3، پی ڈی ایف،ایم او بی آئی، جِف،پی این جی،بی ایم پی،ٹِف،ٹیکسٹ،ایچ ٹی ایم ایل، آر ٹی ایفِ، سی بی زی، سی بی آر) مقامی کتب خانے سے مستعار لی گئی کتب پڑھیں-

رابطے کی صلاحیت:  وائی فائی 802.11بی/جی/این، مائیکرو یو ایس بی

بیٹری کا دورانیہ:                             ایک مہینے تک

زبانیں:          انگریزی،فرانسیسی،جرمن،ہسپانوی،ڈچ، اطالوی،برازیلین،پرتگالی،جاپانی، ترک

مزید:                              بنا اشتہارات کے، بنا کسی رکاوٹ کے

آلے کا سامنے کا حصہ بازار میں کسی بھی دوسرے ٹیبلیٹ کی طرح ہے-اچھی ریزولوشن اورہموار عقبی روشنی سے مراد یہ ہے کہ آلے اور ٹیبلیٹ میں فرق کرنا کافی دشوار ہے- عقبی حصہ بالائی نکڑ پر ایک نیلے بٹن کے ساتھ بناوٹی اور نفیس ہے-

زیریں حصے پر ایک واحد یو ایس بی پورٹ(یو ایس بی لگانے کی جگہ) ہے، اور کوبوآلے پر حفاظتی ٹکڑے سے نجات پاچکا ہے-اسکی بجائے یہاں زیادہ ترآبی مزاحمت کے حامل فون کی طرح مائیکرو یو ایس بی پورٹ ہوتی ہے- آپ شاید زیریں حصے پر مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی جگہ کی عدم موجودگی کو محسوس کریں-

آلہ 226گرام کے وزن کےساتھ کافی ہلکا ہے،جو کہ اٹھانے میں زیادہ ترکتابوں سے بھی ہلکا ہے-

یہ اٹھانے میں آسان ہے، اور اگر آپ اس کو دورانِ غسل بھی ساتھ لے جاتے ہیں (یا پول/تالاب کےساتھ، یاپھر ساحل پر)، تو بناوٹی عقبی حصے سے مرادیہ ہے کہ آپکو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا-

مطالعاتی تجربہ

آلے پرمطالعاتی تجربہ کافی معیاری ہے- عام جی یو آئی(گرافیکل یوسر انٹرفیس)آسان ہے- آپ صفحات کے ردوبدل کےلئے سکرین پر دائیں اور بائیں (بٹن) دباتے ہیں، اور درمیان میں(سکرین کوچھوئیں) اگر آپ مزید آپشن چاہتے ہوں تو-

اس سب سے بالاتر یہ ہےکہ آپ سکرین کے درمیان میں لمس سے مزید آپشنز سامنے لاسکتے ہیں- یہ آپکواندازِ لکھائی،حجم اورصفائی(نفاست) کو تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے- آپ مارجن بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں-

آپ ایک لفظ پرکچھ دیر(انگلی کےذریعے)ساکت رہ سکتے ہیں جس سےایک لغت سامنے آتی ہےاور آپکے پکڑے جانے والے لفظ کامعانی بتانے کی سہولت دیتی ہے-

دو انگلیوں کے استعمال سے،آپ الفاظ کوواضح کرسکتے ہیں اور بہت سے الفاظ کی تفصیلات دے سکتے ہیں-

زیادہ اہم یہ ہے کہ، 7.8 انچ سکرین اپکو 1404٭1872پکسلز مہیا کرتے ہوئے 300پکسل فی انچ پیش کرتی ہے-یہ آپکو انتہائی زیادہ تفصیلات دیتا ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ آپکے ای ریڈر پر کتب آپکی ہاتھ میں پکڑے جانے والی کتابوں جتنی ہی معیاری ہیں اگر اُن سے بہت اچھی نہیں ہیں تو-

 

 

(خصوصی) پیشکش پر کتب

 یہ شاید وہ واحدپہلو ہےجہاں کوبو جدوجہد کرتی ہے-یہ کتابوں کا ایک زبردست ذخیرہ اور مربوط نظام پیش کرتے ہیں لیکن اِن کے پاس صرف اُسطرح کا کتب خانہ نہیں ہے جیسا اِنکےاہم حریف کے پاس ہے- متعدد مشہور زمانہ عنوانات کو شامل کرتے ہوئے تقریبا50لاکھ کتب نمائش پر ہیں-

اوور ڈرائیو انضمام

تاہم یہ سب برا نہیں ہے-کوبو دراصل اوور ڈرائیو کےساتھ انضمام فراہم کرتا ہے- ان لوگوں کےلئے جو ناآشنا ہیں،اوور ڈرائیو ایک نظام ہے جسکے ذریعےآپ مقامی کتب خانے سے کتب مستعار لے سکتے ہیں- آکسفورڈ شائر لائبریری یہ سروس فراہم کرتی ہے، اوروہاں سے بالکل چند ایک عنوانات دستیاب ہوتے ہیں-یہ سروس یو کے(برطانیہ) کے دوسرے قصبوں میں دستیاب ہے، اور دوسرے ممالک میں جیسہ کہ کینیڈا،یو ایس اے(امریکہ)،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں- جیسے یہ سروس ترقی کرتی ہے ، امید کی جا سکتی ہے کہ دوسرے ممالک بھی اسے اپنا لیں گے-

حقیقت یہ ہے کہ جہاں تک میری نگاہ دیکھ سکتی ہے، یہ ایک پہلو ہےجہاں کوبو سنجیدہ طور پر کِنڈل سے سبقت لیتا دکھائی دیتا ہے-

افسوس کی بات یے، ہمارا جائزہ یونٹ اوور ڈرائیو (چالو حالت میں) کے ساتھ سامنے نہیں آیا- تاہم،6 ستمبرکے بعد سے تمام اورا ون آلات پر یہ سروس شروع ہونے جارہی ہے-

کمفرٹ لائٹ پرو

نیلگوں فلک دلکش ہو سکتا ہے لیکن آپ کے آلات سے نکلنے والی روشنی کے نیلے رنگ اصل میں نیند کی راہ میں حائل ہوتے ہیں اور تھکاوٹ کا سبب بنتے ہیں- اس طرح، بہت سے آلات اِس مسئلے سے نمٹنے کےلئے کچھ طریقے پیش کر رہے ہیں- کوبو  کمفرٹ لائٹ پرو  پیش کرتا ہے، جو خودکار طریقے سے آپ کے ماحول کی مناسبت سے (آلے کی) سطحِ چمک کو ٹھیک کر دیتاہے- دن کے وقت کے لحاظ سے ِ یہ رنگ کا مزاج(تبدیل کرنے کی صلاحیت) بھی پیش کرتا ہے، جیسے جیسے وقتِ استراحت نزدیک آتا ہے یہ آپکے تھکاوٹ سے بچاؤ کو یقینی بنانے کےلئے رنگ کے مزاج میں ردو بدل کرتا ہے اور رات کی آرام دہ نیند میں خلل کا باعث نہیں بنتا-

یہ سطحیں آپ کسی بھی وقت اپنی سکرین کے بالائی حصے پر موجود “روشنے کے بلب” کو چھو کر تبدیل کر سکتےہیں-

میری ایک پسندیدہ خصوصیت بائیں ہاتھ کی سکرین پر اوپر نیچے ہاتھ کے لمس سےچمک تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی ہے-

رات کے وقت اسکا استعمال فیصلہ کُن امتحان تھا- میں بخوشی یہ بیان کر سکتا ہوں کہ تجربہ میری نیند پربہت کم اثرات کے ساتھ نہایت اچھا اور خوبصورت تھا-

غسل ہمراہ کتب

جی ہاں- یہ کچھ وقت سے کوبو کی مضبوط خصوصیات کا حصہ رہا ہے، اور اورا ون کے ساتھ، یہ اِسکو ایک قدم مزید آگے لے گئے ہیں- کوبو اورا ون اب آئی پی68 کی آئی پی ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے جو آپکو 60 منٹ تک 2 میٹر نیچے آلے کو چھوڑنے کی اجازت دیتا ہے- جبکہ ہم شبے میں ہیں کہ آپ آپ یہ پڑھنے کے بعد یہ کام کریں گے، تو سادہ الفاظ میں اِس سے مراد یہ ہے کہ آپ اِسکو جہاں تک چاہیں پڑھ سکتے ہیں- حتٰی کہ اگر آپ اِسکو تالاب میں بھی گرادیتے ہیں تو آپکو فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں جب تک آپ اِسکو ایک گھنٹے کے اندر اندر  بچا نہ لیں-

 

مزید معلومات


نتیجہ
کوبو اورا ون کے متعلق مزید تفصیلات کوئی بھی کوبو کی ویب سائٹ سے لے سکتا ہے- یہ £ 189.99کی قیمت رکھتا ہے اور                 ، ڈبلیو ایچ سمتھ یا آرگوس سے خریدا جا سکتا ہے- عجیب بات ہے کہ آپ اس کو ایمازن پر 40 روپے زائد کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں- ہم آپکو اُس مصیبت سے بچانے کےلئے اٰس لنک کو چھوڑ دیں گے-

اگرآپ کتابوں کی کمی کا سامنا کر سکتے ہیں، تو اوور ڈرائیو پر اپنی مرضی کی (کتب) تلاش کریں، یہ ای ریڈربلاشبہ استعمال کرنے کےلئے بہترین ہے- خصوصیات آسانی سے مقابلے میں سبقت لے گئی ہیں-

 

 

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *